پاکستان ہمارا دوسرا گھرہے،حمایت کرنے پر شکریہ ،عصرحاضرمیں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ایرانی صدر

پاکستان ہمارا دوسرا گھرہے،حمایت کرنے پر شکریہ ،عصرحاضرمیں امت مسلمہ کے اتحاد کی سخت ضرورت ہے، ایرانی صدر

ایرانی صدر ڈاکٹر مسعود پزشکیان نے کہا ہے کہ وہ اسرائیلی جارحیت کے خلاف پاکستان کی حمایت پر دل کی گہرائیوں سے ممنون ہیں۔
اسلام آباد میں وزیراعظم شہباز شریف کے ساتھ مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ایرانی صدر نے اپنی گفتگو کا آغاز قرآن پاک کی ایک آیت سے کیا اور مسلم امہ کے اتحاد پر زور دیا۔انہوں نے کہا کہ پاکستانی قوم اور وزیراعظم کی میزبانی پر شکر گزار ہوں، پاکستان کو ہم اپنا دوسرا گھر سمجھتے ہیں۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کے مذہبی و سیاسی رہنماؤں سے بہت مثبت اور بامعنی بات چیت ہوئی ہے،صدر مسعود پزشکیان نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے فلسطینی عوام کی حمایت پر ہم تہہ دل سے شکریہ ادا کرتے ہیں۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پاکستان اور ایران کا تجارتی حجم 10 ارب ڈالر تک بڑھانے کا عزم،متعدد معاہدوں،مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط
آج کے دور میں مسلم دنیا کے اتحاد کی پہلے سے کہیں زیادہ ضرورت ہے، ایران اور پاکستان کے تعلقات مذہب، ثقافت اور تاریخی وابستگی پر مبنی ہیں، جبکہ علامہ اقبال کی شاعری ہمارے لیے رہنمائی کا سرچشمہ ہے۔

انہوں نے واضح کیا کہ ایران کی خارجہ پالیسی میں پاکستان کے ساتھ مضبوط تعلقات کو کلیدی حیثیت حاصل ہے اور دونوں ممالک مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کو فروغ دے رہے ہیں،ان کا

مزید کہنا تھا کہ اسرائیل خطے میں عدم استحکام پیدا کرنے کی سازشوں میں مصروف ہےجب کہ علاقائی ترقی اور امن ایک دوسرے سے جڑے ہوئے عناصر ہیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *