بیرونِ ملک روزگار کے خواہش مند پاکستانیوں کی مشکلات بڑھ گئیں۔
نائب چیئرمین پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن عدنان پراچہ کا کہنا ہے کہ ویزا، ٹیسٹنگ اور بائیومیٹرک مسائل بڑی رکاوٹ بن گئے ہیں، وزیرِ داخلہ محسن نقوی کی اہم ملاقاتوں سے مسائل کے حل کی امید ہے۔
2023 میں 8 لاکھ 62 ہزار،2024 میں 7 لاکھ 27 ہزار اور2025 کے 6 ماہ میں اب تک 3 لاکھ 36 ہزار پاکستانی بیرون ممالک نوکری کے لئے جاچکے ہیں۔
پاکستان اوورسیز ایمپلائمنٹ پروموٹرز ایسوسی ایشن کے نائب چیئرمین عدنان پراچہ نئے حکومت سے اپیل کی ہے کہ بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کے مسائل فوری حل کئے جائیں ، مالی سال 25 میں ان پاکستانیوں نے 38 ارب ڈالر کی ریکارڈ ترسیلات زر بھیجی ہیں ، ترسیلات زر میں مزید اضافے کے لئے بیرون ممالک نوکری پر جانے والوں کے مسائل حل کرنا ہونگے۔
عدنان پراچہ نے کہاکہ حکومتی اقدامات کی وجہ سے ترسیلات زر بہتر ہوئی ہیں ،خلیجی ممالک میں ویزے کے مسائل پر وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقاتیں کی ہیں ،امید ہے کہ گلف ممالک میں ورک ویزے کے مسائل پر جلد حل ہونگے۔