بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی، سابق بھارتی وزیر

بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی، سابق بھارتی وزیر

سابق بھارتی وزیر کپل سیبل نے اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس رافیل سے زیادہ طاقتور طیارے ہیں ، بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی۔

سابق بھارتی وزیر کپل سیبل نے ایک انٹرویو میں اعتراف کیا ہے کہ پاکستان کے پاس رافیل سے زیادہ طاقتور طیارے ہیں، بھارت 10 سال بعد ففتھ جنریشن طیارے حاصل کرنے کی کوشش کررہا ہے، تب تک چین اور پاکستان سکستھ جنریشن کی تیاری شروع کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت پاکستان کو شکست نہیں دے سکتا تھا اس لیے جنگ روکنا پڑی۔

یہ بھی پڑھیں :امریکا نے شادی شدہ جوڑوں کیلئے گرین کارڈ قوانین مزید سخت کر دیے

اس سے قبل پارلیمنٹ سے خطاب میں کپل سیبل نے کہا تھا کہ بھارت کے پاس 31 اسکواڈرن ہیں جو فیزنگ آؤٹ کے بعد 29 رہ جائیں گے جبکہ پاکستان کے پاس اس وقت 25 اسکواڈرن ہیں، پاکستان کو چین کے 133 اسکواڈرن کی سپورٹ بھی حاصل ہے، یہ ہماری تیاری ہے، اس کا واضح مطلب یہ ہے کہ ہمارے پاس اتنی طاقت نہیں کہ پاکستان کو تباہ کردیں۔

خیال رہے کہ ایک روز قبل سابق کانگریسی وزیر منی شنکر آئر بھی اعتراف کرچکے ہیں کہ آج دنیا بھارت کے اس بیانیئےکو ماننے کو تیار نہیں ہے کہ پاکستان پہلگام کا زمہ دار ہے کیونکہ ہم دنیا کے سامنے کوئی واضح ثبوت نہیں دے سکے۔

مزید پڑھیں: مودی سرکار کی ’مسلم دشمن‘ پالیسی کھل کر سامنے آگئی، بہار میں لاکھوں مسلمان ووٹرز فہرستوں سے نکال دیے

سابق کانگریسی وزیر منی شنکر آئر نے پہلگا م حملوں سے متعلق مودی سرکار کے بیانیے کی شکست کا اعتراف کرتے ہوئے کہا  کہ آج بھارت کے دوست ممالک بھارت کے پہلگام حملوں سے متعلق بیانیئے کو تسلیم نہیں کرتا ہے کیونکہ بھارت پاکستان کے خلاف کوئی ثبوت فراہم نہیں کر سکا ہے۔

انہو ں نے کہا کہ اقوام متحدہ بھی آج ماننے کو تیار نہیں ہے کہ پہلگام حملوں کا زمہ دار پاکستان ہے، منی شنکر آئر نے کہا کہ امریکہ بھی یہ ماننےکو تیار نہیں ہے کہ پہلگام حملوں کا زمہ دار پاکستان ہے اور یہ مودی سرکار کے بیانیئے کی واضح شکست ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *