پانچ اگست کا احتجاج، پی ٹی آئی کی قیادت اختلافات کا شکار،واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام

پانچ اگست کا احتجاج، پی ٹی آئی کی قیادت اختلافات کا شکار،واضح حکمت عملی بنانے میں ناکام

پاکستان تحریک انصاف نے 5 اگست کو ملک بھر میں احتجاجی مظاہروں کی کال تو دے دی ہے لیکن پارٹی قیادت اب تک اس حوالے سے ایک واضح اور متحد حکمت عملی ترتیب دینے میں ناکام دکھائی دیتی ہے۔

ذرائع کے مطابق پارٹی قیادت نے پنجاب کے تمام انتخابی حلقوں میں احتجاج کے انعقاد کی ہدایات جاری کر دی ہیں تاہم لاہور میں احتجاج کے طریقہ کار اور مقام کے حوالے سے قیادت میں اختلاف رائے سامنے آیا ہے۔

پارٹی سے منسلک ذرائع کا کہنا ہے کہ کچھ سینئر رہنما یہ تجویز دے رہے ہیں کہ لاہور کے تمام حلقوں کے کارکنان کو ایک مقام پر جمع کر کے ایک بڑی ریلی نکالی جائے تاکہ طاقت کا مظاہرہ کیا جا سکے۔

یہ خبر بھی پڑھیں :پی ٹی آئی کے 5 اگست احتجاج پر پیپلز پارٹی کا ردعمل سامنے آگیا

دوسری جانب پارٹی کی چیف آرگنائزر عالیہ حمزہ اور ان کے ساتھ موجود چند دیگر قائدین اس رائے کے حامی ہیں کہ ہر حلقے میں انفرادی طور پر الگ الگ احتجاج کیا جائے تاکہ کسی ممکنہ پولیس کارروائی یا گرفتاری سے بچا جا سکے۔

تاحال اس بات کا کوئی حتمی فیصلہ نہیں ہو سکا کہ لاہور میں احتجاج کہاں کیا جائے گا، قیادت کے درمیان مختلف آرا ہونے کی وجہ سے متحدہ حکمت عملی سامنے نہیں آ سکی۔
البتہ اس بات پر اتفاق ضرور پایا جا رہا ہے کہ کارکنوں کی ممکنہ گرفتاریوں سے بچنے کے لیے پارٹی کے تمام ٹکٹ ہولڈرز اور سابق ارکانِ اسمبلی کو اپنے اپنے حلقوں میں احتجاج کی قیادت کرنی چاہیے۔

یہ خبربھی پڑھیں :پی ٹی آئی میں شاہ محمود کا سفر تمام؟ نئی انٹری کاامکان ، سینئر صحافی کا انکشاف

موجودہ صورت حال میں پی ٹی آئی کے کارکن اور حامی افراد قیادت کی طرف سے کسی حتمی لائحہ عمل کے اعلان کے منتظر ہیںتاکہ 5 اگست کو لاہور سمیت پنجاب بھر میں احتجاج کا طریقہ کار اور تنظیم واضح ہو سکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *