وزیراعظم شہباز شریف نے لیفٹیننٹ جنرل (ریٹائرڈ) محمد سعید کو واپڈا کا چیئرمین تعینات کردیا اس تعیناتی کی منظوری وفاقی کابینہ کی مشاورت سے دی گئی،لیفٹیننٹ جنرل (ر) محمد سعید نے اس موقع پر وزیراعظم سے ملاقات کی، جس میں وزیراعظم نے انہیں چیئرمین واپڈا کی ذمہ داریاں سنبھالنے پر مبارکباد دی اور ان کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
شہباز کابینہ کی منظوری، لیفٹیننٹ جنرل ر محمد سعید چیئرمین واپڈا تعینات، وزیراعظم سے ملاقات، مبارکباد دی۔۔۔!!! pic.twitter.com/SRw99ato2C
— Mughees Ali (@mugheesali81) August 4, 2025