ٹرمپ نے بھارت کو مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

ٹرمپ نے بھارت کو مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے بھارت پر سخت تنقید کرتے ہوئے اسے روس سے معاشی تعلقات کے باعث مزید ٹیرف لگانے کی دھمکی دے دی ہے۔

ٹرمپ نے اپنی سوشل میڈیا  پر ایک پوسٹ میں بھارت کی روس نواز پالیسیوں کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ بھارت کو کوئی پرواہ نہیں کہ یوکرین میں بےگناہ لوگ مر رہے ہیں، وہ نہ صرف روسی تیل خرید رہا ہے بلکہ اس سے منافع بھی کما رہا ہے۔

ٹرمپ نے کہا کہ بھارت کی جانب سے روس سے بڑے پیمانے پر توانائی کی خریداری اور اس پر خاموشی سے تجارتی فائدہ اٹھانا عالمی امن کے لیے شدید خطرہ ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ایسے وقت میں جب دنیا یوکرین پر روسی حملے کی مذمت کر رہی ہے، بھارت کا یہ رویہ ناقابل قبول ہے۔انہوں کہاکہ بھارت روسی جنگی مشین کو ایندھن فراہم کر رہا ہے  اور بالواسطہ طور پر یوکرینی شہریوں کے قتل میں شریک ہو رہا ہے۔ ٹرمپ نے کہا بھارت ایک طرف جمہوریت کا دعویٰ کرتا ہے اور دوسری جانب جارح ریاست کے ساتھ تجارتی تعلقات کو فروغ دیتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *