پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، احتجاج کا مستقبل غیر یقینی، قیادت نے تجاویز مسترد کر دیں

پی ٹی آئی میں اختلافات شدت اختیار کر گئے، احتجاج کا مستقبل غیر یقینی، قیادت نے تجاویز مسترد کر دیں

پاکستان تحریک انصاف کی صفوں میں بانی پی ٹی آئی کی رہائی کے حوالے سے اختلافات شدت اختیار کرتے جا رہے ہیں، خصوصاً خیبرپختونخوا میں جہاں صوبائی حکومت، پارٹی کی صوبائی قیادت اور کارکنوں کے درمیان حکمتِ عملی پر شدید تناؤ دیکھنے کو مل رہا ہے۔

پارٹی کے باخبر ذرائع کے مطابق قیادت کے بعض اہم رہنما بانی تحریک انصاف کی گرفتاری کے خلاف شدید احتجاج، اہم شاہراہوں کی بندش اور اسلام آباد میں دھرنا دینے کے حق میں تھے، مگراعلی قیادت نے ان تجاویز کو مسترد کرتے ہوئے احتجاج کو صرف اضلاع کی سطح اور پرامن ریلیوں تک محدود کرنے کا فیصلہ کیا۔

اس حکمتِ عملی کے بعد صوبائی حکومت اور مرکزی قیادت پر سخت سوالات اٹھنے لگے ہیں۔ تاہم پارٹی کے اندرونی حلقوں کا کہنا ہے کہ کارکنوں میں یہ تاثر گہرا ہوتا جا رہا ہے کہ پارٹی کے اندر ایک طاقتور گروہ صرف اقتدار میں رہنے، مراعات حاصل کرنے اور وقت گزارنے پر مرکوز ہے۔ ذرائع کے مطابق پارٹی میں سینیٹ ٹکٹوں کی تقسیم پر بھی شدید تحفظات ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *