وزارت بحری امور کی ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے اہم سہولت کے آغاز کا اعلان

وزارت بحری امور کی ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے اہم سہولت کے آغاز کا اعلان

وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفرکیلئے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی

وزارت بحری امور نے ایران اور خلیجی ممالک کے سفر کے لیے فیری سروس لائسنس کی منظوری دے دی ہے۔ ترجمان وزارت بحری امور کے مطابق سی کیپرز کو ایران اور خلیجی ممالک کے لیے فیری لائسنس کی منظوری دی گئی ہے۔

وفاقی وزیربحری امور جنید انوارچوہدری کا کہنا ہےکہ آج بحری رابطےکی نئی تاریخ رقم ہوئی ہے، فیری سروس سے زائرین اور مزدوروں کو سستا سفر میسر ہوگا۔

جنید انوارچوہدری کا کہنا تھا کہ کراچی اور گوادر سے فیری سروس کا آغاز ہوگا۔ سمندری سفر محفوظ، آرام دہ اور قابلِ استطاعت بنایا جائےگا۔ پاکستان کی سمندری معیشت کو فروغ ملے گا۔

مزید پڑھیں: بھارتی دارلحکومت میں خواتین ارکانِ پارلیمنٹ عدم تحفظ کا شکار، راجیہ سبھا کی کانگریس سے ممبر پارلیمنٹ جبی ماتھر نے سنگین سوالات اٹھا دیئے

ان کا مزید کہنا تھا کہ فیری سروس سے علاقائی سیاحت اور تجارت کو فروغ ملےگا، فیری سروس شروع کرنے کے لیےکوششیں تیز کر دی ہیں۔ اربعین کیلئے زائرین امسال براستہ بلوچستان ایران یا عراق نہیں جاسکتے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *