الیکشن کمیشن آف پاکستان (ای سی پی) نے انسدادِ دہشت گردی عدالت فیصل آباد کی جانب سے سزا یافتہ قرار دیے جانے کے بعد پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے ایک سینیٹر، متعدد اراکینِ قومی و صوبائی اسمبلی کو نااہل قرار دیتے ہوئے ان کی نشستیں خالی قرار دے دی ہیں۔
الیکشن کیمشن آف پاکستان کی جانب سے منگل کو جاری نوٹیفکیشن کے مطابق، یہ نااہلی 31 جولائی 2025 کو فیصل آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت کے فیصلوں کی روشنی میں کی گئی ہے۔ زیرِ سماعت مقدمات 43، 45، اور 47/2023 تھے، جن کے ٹرائلز 76، 77، اور 78/2024 میں مکمل ہوئے، جن کے عنوانات ’ریاست بمقابلہ محمد علی و دیگر‘، ’ریاست بمقابلہ آصف و دیگر‘ اور ’ریاست بمقابلہ اویس اکبر‘ تھے۔