پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوان پروفیشنلز کے لیے یوکے شیوننگ اسکالرشپس کی درخواستیں آج سے قبول کی جا رہی ہیں۔
پاکستان میں برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق یہ اسکالرشپ ان مڈکریئر پروفیشنلز کے لیے ہے جن کے پاس کم از کم 2 سال کا پیشہ ورانہ تجربہ موجود ہو۔ اسکالرشپ میں ٹیوشن فیس، فضائی سفر، ویزا، رہائش اور روزمرہ اخراجات کا الاؤنس شامل ہے۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا ہے کہ شیوننگ اسکالرشپ پاکستان کے باصلاحیت نوجوانوں کے لیے ایک شاندار مستقبل کی جانب پیش رفت کا ذریعہ ہے۔ درخواستیں 5 اگست سے 7 اکتوبر 2025 تک جمع کرائی جا سکتی ہیں۔
Ready to change your life with a fully-funded Master’s degree in the UK? Chevening applications are live!
Apply from 5 August to 7 October at https://t.co/cgGvrPBVcz pic.twitter.com/EmZsMjbmuZ
— Jane Marriott (@JaneMarriottUK) August 5, 2025

