متحدہ عرب امارات کی ریاست شارجہ کے کرکٹ اسٹیڈیم میں پاکستان اور افغانستان کے درمیان کرکٹ میچ کے حوالے سے انتظامیہ نے بڑا فیصلہ کرلیا۔
شارجہ میں ہونے والے میچز کے دوران تلخ تجربات کے بعد شارجہ انتظامیہ متحرک ہوگئی ہے۔ شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں سہ ملکی ٹورنامنٹ میں پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ انکلوژرز مقرر کرنےکا فیصلہ کیا گیا ہے۔
اسٹیڈیم انتظامیہ کی جانب سے پاک افغان شائقین کے درمیان بدمزگی روکنےکے لیے یہ اقدامات کیےگئے ہیں۔ شائقین کی ہنگامہ آرائی روکنے کے لیے سخت پروٹوکولز رکھےگئے ہیں۔ پاک افغان شائقین کے لیے الگ الگ داخلی راستے بھی ہوں گے۔
خیال رہے کہ ٹی 20 سہ فریقی سیریز 29 اگست سے 7 ستمبر تک متحدہ عرب امارات کے شارجہ کرکٹ اسٹیڈیم میں شیڈول ہے۔ پاکستان اپنی سہ ملکی سیریز کا آغاز 29 اگست کو افغانستان کے خلاف میچ سےکرےگا۔