آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم کا انتباہ

آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان، پی ڈی ایم کا انتباہ

گرمی کے ستائے شہریوں کیلئے خوشخبری آگئی ، پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (پی ڈی ایم اے) نے آئندہ 2 روز کے دوران پنجاب کے بیشتر اضلاع میں بارشوں کا امکان ظاہر کیا ہے۔

ترجمان پی ڈی ایم اے کے مطابق  صوبائی دارالحکومت لاہور،  راولپنڈی، مری، گلیات، اٹک، چکوال، جہلم، منڈی بہاؤالدین، گجرات، گوجرانوالہ، حافظ آباد، وزیر آباد، فیصل آباد، خوشاب اور سرگودھا میں بارش متوقع ہے، ساہیوال، شیخوپورہ، سیالکوٹ، نارووال، جھنگ، ٹوبہ ٹیک سنگھ، ننکانہ صاحب، چنیوٹ اور گردونواح میں بارش کا امکان ہے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ پنجاب کے دیگر شہروں  چنیوٹ، اوکاڑہ، قصور، نورپور تھل، بھکر، میانوالی، لیہ، بہاولپور، بہاولنگر، ڈیرہ غازی خان، ملتان، خانیوال، لودھراں، مظفرگڑھ، کوٹ ادو، رحیم یار خان اور راجن پور میں بھی بارش متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں :موسمیاتی تبدیلیاں! پاکستان 65 سالہ تاریخ میں مسلسل دوسرے سال شدید گرمی کی لپیٹ میں

ڈی جی پی ڈی ایم اے عمر جاوید کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کی ہدایات کے پیش نظر صوبے بھر کے کمشنرز و ڈپٹی کمشنرز کو الرٹ جاری کر دیا گیا ہے، بارشوں کے باعث دریاوں اور ندی نالوں کے بہاو میں اضافہ ہوگا۔

انہوں نے ہدایت کی کہ آسمانی بجلی سے بچاؤ کیلئے محفوظ مقامات پر رہیں، آسمانی بجلی کی گرج چمک کے دوران کھلے مقامات تلے ہرگز نہ جائیں ، گردوغبار اور تیز آندھی کے پیش نظر محفوظ مقامات پر رہیں، سیاح شمالی علاقہ جات کے سفر میں احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔

ادھر محکمہ موسمیات نے  شہریوں کو خبردار کیا ہے کہ تیز آندھی، جھکڑ اور آسمانی بجلی گرنے کے باعث کمزور تعمیرات، کچی چھتوں، درختوں، بجلی کے کھمبوں اور سائن بورڈز کو نقصان پہنچ سکتا ہے، اس لیے تمام شہری احتیاطی تدابیر اختیار کریں، اس کے ساتھ ہی خراب موسم کے دوران شہریوں کو غیر ضروری سفر سے مکمل طور پر گریز کرنے اور محفوظ مقامات پر رہنے کی خصوصی ہدایت کی گئی ہے۔

editor

Related Articles