یوکرینی صدر کے پاکستانی شہریوں پر الزامات بے بنیاد،کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا

یوکرینی صدر کے پاکستانی شہریوں پر الزامات بے بنیاد،کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا

حال ہی میں، یوکرین کے صدر نے پاکستانی شہریوں پر الزامات عائد کیے ہیں کہ وہ یوکرین کے تنازعے میں ملوث ہیں ، آزاد فیکٹ چیک کی تحقیقات کے مطابق، ان دعوؤں میں کوئی صداقت نہیں، اور پاکستان نے ان الزامات کو غلط اور بے بنیاد قرار دیا ہے۔

یوکرین کے صدر نے پاکستانی شہریوں پر روس-یوکرین تنازع میں ملوث ہونے کا الزام لگایا ہے، صدر زیلنسکی نے دعویٰ کیا تھا کہ شمال مشرقی یوکرین میں ان کی فوج چین، پاکستان اور افریقہ کے کچھ علاقوں سمیت مختلف ممالک کے غیر ملکیوں سے لڑ رہی ہے۔

یوکرین کے صدر کی جانب سے حالیہ بیانات میں یہ دعویٰ سامنے آیا کہ پاکستانی شہری یوکرین جنگ میں کسی نہ کسی طور پر شامل ہیں تاہم، تحقیق سے معلوم ہوتا ہے کہ اب تک کوئی ثبوت فراہم نہیں کیا گیا اور نہ ہی یوکرینی حکام نے حکومتِ پاکستان سے باضابطہ رابطہ کیا ہے۔

پاکستان کا سرکاری مؤقف

پاکستان نے یوکرین کے صدر زیلنسکی کے یوکرین کے تنازع میں پاکستانی شہریوں کے ملوث ہونے کے الزام کو بے بنیاد اور من گھڑت قرار دیتے ہوئے دوٹوک انداز میں مسترد کر دیا ہے۔

دفتر خارجہ کی جانب سے جاری ہونے بیان میں کہا گیا ہے کہ یوکرینی حکام نے اپنے دعوے کے حوالے سے کوئی قابل تصدیق ثبوت فراہم نہیں کیے اور نہ ہی باضابطہ طور پر آگاہ کیا گیا ہے۔

پاکستانی وزارت خارجہ نے کہا ہے کہ ’حکومت پاکستان یوکرین کے ان بےبنیاد اور من گھڑت دعوؤں کو مسترد کرتی ہے،  اب تک ایسے دعوؤں کے حق میں کوئی قابلِ تصدیق شواہد نہیں پیش کیے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کے مؤثر فیکٹ چیک کے بعد بھار تی حکام کو وضاحت جاری کرنا پڑ گئی، جھوٹے دعوے بے نقاب

’حکومت اس معاملے کو یوکرینی حکام کے ساتھ اٹھائے گی اور اس بارے میں وضاحت طلب کرے گی، پاکستان اقوام متحدہ کے چارٹر کے اصولوں کے مطابق مذاکرات اور سفارت کاری کے ذریعے یوکرین تنازع کے پرامن حل کے لیے اپنی وابستگی کا اعادہ کرتا ہے۔

ثبوت کی عدم موجودگی

آج تک یوکرینی حکام نے حکومت پاکستان کے ساتھ کوئی ٹھوس معلومات یا شواہد شیئر نہیں کیے،  ان الزامات کی سچائی کے بغیر انہیں بیان کرنا سفارتی اصولوں کے خلاف ہے۔

زیلنسکی نے اس سے قبل ماسکو پر یوکرین کے خلاف جنگی کوششوں کے لیے چینی جنگجوؤں کو بھرتی کرنے کا الزام لگایا تھا، جس کی بیجنگ نے سختی سے تردید کی ہے۔

درست معلومات کی اہمیت

عالمی تنازعات کے دوران غلط معلومات یا غیر مصدقہ الزامات نہ صرف کشیدگی بڑھا سکتے ہیں بلکہ ممالک کے باہمی تعلقات کو بھی نقصان پہنچا سکتے ہیں۔ ایسی صورتحال میں لازم ہے کہ تمام فریقین ثبوت پر مبنی بیانات دیں اور سفارتی ذرائع کا احترام کریں۔

یوکرینی صدر کی جانب سے پاکستانی شہریوں کے خلاف کیے گئے الزامات ثبوت سے خالی اور غیر مصدقہ ہیں۔ پاکستان ایک مرتبہ پھر عالمی برادری سے ذمہ دارانہ سفارت کاری کی اپیل کرتا ہے اور امن، بات چیت اور باہمی احترام کے اصولوں کی حمایت جاری رکھتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *