بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو مشرق کی جانب سے اندر گہرائی تک حملہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو مشرق کی جانب سے اندر گہرائی تک حملہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے محکمہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل ( ڈی جی ) احمد شریف چوہدری نے بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافے کے دوران واضح الفاظ میں خبردار کیا ہے کہ اگر بھارت نے ایک بار پھر ’آپریشن سندور‘ جیسی کوئی کارروائی کی، تو پاکستان اس کا جواب ’بھارت کے اندر گہرائی تک‘ حملے سے دے گا، اور ’مشرق سے آغاز‘ کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں:پاکستان پرامن اورترقی پسند ملک، دشمن کو ہماری یکجہتی کی وجہ سے ہمیشہ مذموم مقاصدمیں مایوسی ہوگی ، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاک فوج کے ترجمان لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے دی اکانومسٹ کو دیے گئے انٹرویو میں کہا کہ پاکستان امن کی خواہش رکھتا ہے، لیکن اگر اس کے سالمیت کو چیلنج کیا گیا تو اس کا ردعمل بھی انتہائی سخت ہوگا۔

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری کا یہ بیان 7 مئی کو کیے گئے بھارتی ’آپریشن سندور‘ کے تناظر میں سامنے آیا ہے، جس میں بھارت نے پاکستان اور آزاد کشمیر پر جارحیت کا ارتکاب کیا۔ یہ کارروائی 22 اپریل کو پہلگام میں ہونے والے فالس فلیگ حملے کے بعد کی گئی، جس میں26 لوگ مارے گئے تھے۔

احمد شریف چوہدری نے کہا کہ اگر بھارت نے دوبارہ ایسی کوئی حرکت کی، تو ہم بھارت کے اندر گہرائی میں جا کر حملہ کریں گے اور اس جوابی کارروائی کا آغاز مشرق سے کیا جائے گا۔ بھارت کو یہ بھی سمجھنا ہوگا کہ انہیں ہر جگہ نشانہ بنایا جا سکتا ہے‘۔

فیلڈ مارشل کی تقریراوربڑھتا اثر و رسوخ

لیفٹیننٹ جنرل چوہدری نے پاک فوج کے سربراہ فیلڈ مارشل عاصم منیر کی 16 اپریل کی تقریر کا دفاع کرتے ہوئے کہا کہ اس میں ان کے ذاتی نظریات کی عکاسی ہوتی ہے۔ ’انہوں نے وہی کہا جو ان کے دل میں ہے اور جس کے لیے وہ شہادت پانے کو بھی تیار ہیں‘۔

اس تقریر میں فیلڈ مارشل جنرل عاصم منیر نے 2 قومی نظریہ کو دوبارہ زندہ کرتے ہوئے کہا تھا کہ کشمیر پاکستان کی ’شہ رگ‘ ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ ’ہم دو قومیں ہیں، ایک نہیں۔ ہمارے آبا و اجداد نے سمجھا کہ ہم ہندوؤں سے زندگی کے ہر پہلو میں مختلف ہیں، ہمارے مذاہب، رسم و رواج، روایات، خیالات اور مقاصد سب الگ ہیں‘۔

فیلڈ مارشل سید عاصم منیرکوئی سیاسی عزائم نہیں رکھتے

ڈی جی آئی ایس پی آر نے ان قیاس آرائیوں کو بھی مسترد کیا کہ جنرل سید عاصم منیرکوئی سیاسی عزائم رکھتے ہیں اور وہ ملک کے صدر بننا چاہتے ہیں یا پھر اپنے پیشروؤں سے زیادہ نظریاتی ہیں‘۔ انہوں نے کہا کہ ’وہ مغرب سے اچھی طرح واقف ہیں اور پاکستان میں سرگرم شدت پسند گروہوں کے سخت خلاف ہیں‘۔

اگرچہ پاکستان کی جانب سے انتہائی سخت ردعمل سامنے آ رہا ہے، لیکن مبصرین کا کہنا ہے کہ بھارت کی حالیہ پالیسی میں ایک واضح تبدیلی آئی ہے، اب بھارت تحمل کے ساتھ ساتھ درست اور نپی تلی فوجی کارروائی کی تیاریاں کر رہا ہے جبکہ پاکستان بھی اس کا بھرپور جواب دینے کے لیے تیار ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *