آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کر دی، دلہا کون؟

آئمہ بیگ نے شادی کی تصدیق کر دی، دلہا کون؟

معروف گلوکارہ آئمہ بیگ نے زین احمد کے ساتھ شادی کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔

سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹاگرام پر جاری کردہ ایک تصویر میں آئمہ بیگ نے خوشخبری سناتے ہوئے لکھا کہ ’’گزشتہ رات میں نے اپنے سب سے قریبی دوست سے شادی کر لی۔ الحمدللہ۔‘‘

انہوں نے مزید کہا کہ یہ لمحہ مجھے ایک خواب جیسا لگ رہا ہے، جو کہ حقیقت بن چکا ہے۔ گلوکارہ نے اپنی زندگی کے اس نئے سفر کے لیے اپنے مداحوں سے دعاؤں کی درخواست بھی کی۔

 

View this post on Instagram

 

A post shared by Aima Baig (@aima_baig_official)

آئمہ بیگ کی جانب سے جاری پوسٹ میں پر مداحوں کو انتظار کرنے کا مشورہ دیتے ہوئے لکھا کہ وہ جلد اپنی سولو تصاویر بھی شیئر کریں گی۔

خیال رہے کہ اس سے قبل آئمہ بیگ اور اداکار شہباز شگری نے 21 مارچ 2021 کو منگنی کا اعلان کیا تھا، تاہم ستمبر 2022 میں دونوں کے درمیان علیحدگی ہو گئی تھی ۔

بعد ازاں آئمہ بیگ اور زین احمد کو پہلی بار 2024 میں ایک ساتھ دیکھا گیا، اوراب دونوں نے اپنی شادی سے متعلق خبروں کی تصدیق کر دی ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *