کانگریس پارٹی کے رکنِ پارلیمنٹ اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہول گاندھی نے بدھ کے روز وزیرِاعظم نریندر مودی کو امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی جانب سے بھارت پر تازہ ٹیرف دھمکی پر خاموش رہنے پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ’ایکس‘ پر جاری اپنے بیان میں راہول گاندھی نے کہا کہ بھارت کو سمجھنا چاہیے، وزیرِاعظم مودی صدر ٹرمپ کی بار بار دھمکیوں کے باوجود ان کے خلاف مؤقف اس لیے نہیں اپناتے کیونکہ امریکا میں اڈانی گروپ کے خلاف تحقیقات جاری ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ مودی کے ہاتھ بندھے ہوئے ہیں۔ وہ اس لیے ٹرمپ کی دھمکیوں کا سامنا نہیں کر پاتے کیونکہ اڈانی، مودی اور روسی تیل کے معاہدوں کے درمیان مالی روابط سامنے لانے کی دھمکی دی گئی ہے۔
راہول گاندھی نے دعویٰ کیا کہ صدر ٹرمپ ان مالی روابط کو بے نقاب کر سکتے ہیں، اور یہی وجہ ہے کہ مودی خاموش ہیں۔ انہوں نے کہا کہ وزیرِاعظم کی خاموشی اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ بین الاقوامی سطح پر بھارت کے مفادات کے دفاع میں آزاد نہیں ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: امریکی صدر نے بھارت پر مزید 25 فیصد ٹیرف عائد کردیا
Trump’s 50% tariff is economic blackmail – an attempt to bully India into an unfair trade deal.
PM Modi better not let his weakness override the interests of the Indian people.
— Rahul Gandhi (@RahulGandhi) August 6, 2025