وزیر دفاع خواجہ آصف کے استعفیٰ بارے افواہوں کا معاملہ آزاد فیکٹ چیک نے کیا من گھڑت پراپیگنڈہ بے نقاب

وزیر دفاع خواجہ آصف کے استعفیٰ بارے افواہوں کا معاملہ آزاد فیکٹ چیک نے کیا من گھڑت پراپیگنڈہ بے نقاب

آزاد فیکٹ چیک نے واضح طور پر پاکستان کے وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے استعفیٰ کے بارے میں ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر وزیر دفاع خواجہ محمد آصف کے استعفیٰ کے بارے میں ایکس (سابقہ ٹویٹر) پر وائرل ہونے والے دعوے کی تردید کی ہے۔

آزاد فیکٹ چیک نے واضح کیا ہے کہ یہ خبر سراسر بے بنیاد اور من گھڑت ہے۔ خواجہ آصف نے استعفیٰ نہیں دیا اور یہ رپورٹ غلط معلومات کی واضح مثال ہے جس کا مقصد عوام کو دھوکہ دینا ہے۔

 

 

تفصیلات کے مطابق سوشل میڈیا پر پراپیگنڈہ کیا اگیا ہے کہ وزیر دفاع خواجہ آصف نے استعفی دیدیا ۔۔۔ سیالکوٹ کے ADCR کی گرفتاری کا تنازع بڑھ گیا، وزیردفاع خواجہ آصف نے استعفی وزیراعظم کو بھجوا دیا ہے۔ خبر ہے کہ سیالکوٹ کے ADCR کی اینٹی کرپشن کی طرف سے گرفتاری کا تنازعہ بڑہ گیا ہے جس کے بعد خواجہ آصف نے وزیر اعظم کو اپنا استفی بھیج دیا۔ خواجہ آصف نے مشیر برائے وزیراعظم آفس ڈاکٹر توقیر شاہ کو بھیجے گئے استعفی میں کہا کہ یا ADCR کو رہا کروائیں یا استعفیٰ منظور کر لیں ۔۔۔ چند روز قبل سیالکوٹ کے ADCR کو اینٹی کرپشن نے مبینہ مالی بدعنوانی ہر گرفتار کیا تھا اور پانچ روزہ ریمانڈ حاصل کیا تھا۔ مذکورہ ADCR نے عام انتخابات میں بطور ریٹرنگ آفیسر فرائض سر انجام دیے تھے !!!
آزاد فیکٹ چیک نے اس تمام پراپیگنڈتے کو جھوٹ اور گمراہ کن قرار دیتے ہوئے واضح کیا ہے  کہ وزیر دفاع نے استعفی نہیں دیا ہے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *