دنیا کی معروف فری لانس مارکیٹ پلیٹ فارم اپ ورک نے ایک بڑی اسٹریٹیجک پیش رفت کا اعلان کیا ہے،اپ ورک نے ایک بڑی اسٹریٹیجک پیش رفت کا اعلان کیا ہے، جس کے ذریعے بڑی کمپنیوں کو ان کی افرادی قوت بھرتی کرنے اور ان کے استعمال میں مدد فراہم کرنے میں مدد فراہم کرے گی۔
اپنے دوسری سہ ماہی کی آمدنی کے اعلان سے کچھ دیر پہلے، اپ ورک نے 2 اہم کمپنیوں کے حصول کا اعلان کیا ہے جن میں ’ببٹی‘(Bubty) جو کہ ایک ورک فورس مینجمنٹ پلیٹ فارم ہے اوراسِن ( Ascen) ، جو ایک عالمی سطح پر کام کرنے والی کمپلائنس اور ایمپلائر آف ریکارڈ (ای او آر) کمپنی ہے۔
ان دونوں کمپنیوں کو حاصل کرکے ’اپ ورک‘ ایک نئی انٹرپرائز ڈویژن قائم کر رہا ہے، جو صرف فری لانسنگ تک محدود نہیں بلکہ بڑی کمپنیوں کو لچکدار، قانونی طور پر محفوظ اور اسکیل ایبل اسٹافنگ حل فراہم کرے گی۔
فری لانسنگ سے آگے کا سفر
’اپ ورک‘ اب صرف فری لانسرز کو کاروبارسے جوڑنے والا پلیٹ فارم نہیں رہے گا۔ نئی ڈویژن ایک الگ ادارے کے طور پر ’اپ ورک‘ کے بینر تلے کام کرے گی، جو ’ببٹی‘ اور آسِن‘ کی ٹیکنالوجی کو اپ ورک کی موجودہ انٹرپرائز خدمات کے ساتھ جوڑ کر پیش کرے گی۔
یہ نئی ڈویژن مختلف قسم کے ملازمت ماڈلز فراہم کرے گی، جیسےاسٹاف آگمینٹیشن، ایجنٹ آف ریکارڈ، ایمپلائر آف ریکارڈ وغیرہ۔
’اپ ورک‘ کے سی ای او ہیڈن براؤن نے ٹیک کرنچ کو بتایا کہ ’ زیادہ تر فراہم کنندگان گاہکوں کو لچک اور کمپلائنس، یا رفتار اور اسکیل کے درمیان انتخاب پرمجبور کرتے ہیں۔ لیکن اب ہم ایک ایسا حل دے رہے ہیں جو ان سب کو اکٹھا کر دے‘۔
100 ملین ڈالر کی انٹرپرائز ڈویژن الگ ہوگی
فی الحال ’اپ ورک‘ کی انٹرپرائز ڈویژن کمپنی کی کل 750 ملین ڈالر سالانہ آمدنی میں سے تقریباً 100 ملین ڈالر کما رہی ہے۔ لیکن سی ای او ہیڈن براؤن کے مطابق بڑی کمپنیوں کی ضروریات الگ ہوتی ہیں۔
اس انٹرپرائز ڈویژن کو علیحدہ ادارہ بنانے کا مقصد زیادہ واضح برانڈنگ، اندرونی مہارت میں اضافہ، بڑی کمپنیوں کے لیے موزوں پلیٹ فارم مہیا کرنا ہے۔
ببٹی اور آسِن کا انتخاب کیوں؟
’اپ ورک‘ نے ان دونوں کمپنیوں کے انتخاب سے پہلے 100 سے زیادہ ممکنہ کمپنیوں کا جائزہ لیا۔ دونوں کو الگ الگ آزمایا گیا، پھر ایک ساتھ ٹیسٹ کیا گیا۔ نتائج نے یہ ثابت کیا کہ ان کی ٹیکنالوجی ایک دوسرے کے ساتھ بخوبی انضمام کر سکتی ہے۔
ہیڈن براؤن نے کہا کہ ’ پائلٹس میں ہم نے خود دیکھا کہ ان کی ٹیکنالوجی کتنی مؤثر ہے۔ ان دونوں کو آپس میں جوڑنا آسان اور نتیجہ خیز تھا‘۔
روایتی اسٹافنگ کمپنیوں کے لیے نیا چیلنج
نئی ڈویژن کا نام اور مکمل سروسز کی تفصیلات ابھی ظاہر نہیں کی گئیں، لیکن کمپنی کا کہنا ہے کہ 2025 کے آخر تک مزید معلومات فراہم کی جائیں گی۔
اپ ورک کا ہدف ہے کہ ایک ایسا متحد پلیٹ فارم بنایا جائے جو’کمپنیوں کو لچکدار بھرتی کی سہولت دے اور ساتھ ہی قانونی و ریگولیٹری کمپلائنس بھی یقینی بنائے، یہ سب کچھ اسے روایتی اسٹافنگ ایجنسیوں اور انٹرپرائز سطح کے ٹیلنٹ پلیٹ فارمز کا مضبوط حریف بنا سکتا ہے۔
کام کی دنیا میں نئی تبدیلی کا آغاز؟
’اپ ورک‘ کی یہ اسٹریٹیجک توسیع نہ صرف کمپنی کے لیے، بلکہ دنیا بھر میں کام کرنے کے طریقے کے لیے بھی ایک نئے دور کی شروعات ہو سکتی ہے۔ جب بڑی کمپنیوں کو تیزی سے لچکدار اور محفوظ حل درکار ہیں، تو اپ ورک کا یہ قدم فری لانسنگ سے کہیں آگے جا کر مستقبل کے اسٹافنگ ماڈل کی بنیاد رکھتا ہے۔