یومِ آزادی کے موقع پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

یومِ آزادی کے موقع پر بڑی پابندی عائد کر دی گئی

یومِ آزادی کی تقریبات کے پیشِ نظر امن و امان کو برقرار رکھنے اور شور و غل پر قابو پانے کے لیے اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے شہر بھر میں باجوں کے استعمال اور فروخت پر پابندی عائد کر دی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:وفاقی وزیر کا یوم آزادی کے موقع پر 5 لیٹر مفت پیٹرول دینےکا اعلان

حکام کے مطابق یہ اقدام وفاقی دارالحکومت میں عوامی پریشانی کو کم کرنے کے لیے اٹھایا گیا ہے۔ ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام فیلڈ افسران کو ہدایت جاری کی ہے کہ فوری طور پر شہر بھر میں موجود باجوں کے اسٹالز کے خلاف کارروائی شروع کی جائے۔

یومِ آزادی تک روزانہ کی بنیاد پر نگرانی اور ایکشن جاری رکھنے کا حکم دیا گیا ہے۔ حکم نامے میں واضح کیا گیا ہے کہ جو افراد یا دکاندار اس پابندی کی خلاف ورزی کرتے ہوئے باجے فروخت یا استعمال کرتے پائے گئے، ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی کی جائے گی، جس میں جرمانے اور سامان کی ضبطی شامل ہے۔

انتظامیہ نے شہریوں سے اپیل کی ہے کہ وہ ذمے داری کا مظاہرہ کریں اور ایسی تقریبات منائیں جو دوسروں کے لیے تکلیف کا باعث نہ بنیں۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *