پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت کا اورنج ٹرین اورمیٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ

پنجاب حکومت نے اور نج ٹرین اور میٹرو بس سے ٹوکن سسٹم ختم کرنے کا فیصلہ کرلیا۔

پنجاب میں اب شہریوں کواورنج اورمیٹرو بس پرسفرکرنے کے لیےٹوکن نہیں لینا پڑے گا، اب ٹی کارڈ کےذریعےکیش لیس سروسز فراہم کی جائیں گی، ٹی کیش کارڈکےذریعے ایک ہی کارڈسےماس ٹرانزٹ سروسزحاصل کی جاسکیں گی اور ای ٹرانزٹ ایپ کے ذریعےٹی کارڈ بنوایا جاسکتا ہے۔

اس کےعلاوہ 1762پرکال کرکے بذریعہ ایجنٹ بھی ٹی کارڈکے لیےدرخواست جمع کروائی جاسکتی ہے،کارڈ کی فراہمی اور عاامی آگہی پر جلدپرانا ٹوکن اور آر ایف آئی ڈی سسٹم ختم کر دیاجائیگا۔

یہ بھی پڑھیں : 9 اگست کو عام تعطیل کا اعلان

دوسری جانب لاہور  میں اب میٹرو  بس اور  اورنج لائن کے بعد اب اربن الیکٹرک ٹرین “سپر اٹانومس ریپڈ ٹرانزٹ” بھی چلنے لگی۔

وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایس آر ٹی میں علی ٹاؤن سے مسلم ٹاؤن تک سفر کر کے آر ٹی ایس کی پرفارمنس چیک کی۔

اس موقع پر وزیراعلیٰ مریم نوازکا کہنا تھا ایس آر ٹی چلنے سے لاہور کی خوبصورتی دوبالا ہوگی، گوجرانوالا اور فیصل آباد میں بھی ایس آر ٹی کی خوش خبری آ رہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں : سعودی عرب : عمرہ زائرین کے لیے اہم ہدایت جاری

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب کے مطابق ایس آر ٹی میں 3 بوگیاں لگائی گئی ہیں جن میں 320 مسافروں کی گنجائش ہے، ٹرین ایک دفعہ چارج کے بعد 40 کلو میٹر سفر کر سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *