اسکول کب کھلیں گے؟ وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

اسکول کب کھلیں گے؟  وزیر تعلیم کا بڑا اعلان

لاہور: پنجاب کے طلبا کے لیے خوشی کی خبر آ گئی ہے، کیونکہ حکومتِ پنجاب نے گرمیوں کی تعطیلات میں مزید اضافہ کر دیا ہے۔

صوبائی وزیر تعلیم پنجاب نے کہا ہے کہ پنجاب بھر کے سرکاری و نجی اسکول اب 31 اگست 2025 تک بند رہیں گے۔ اس فیصلے کا اطلاق لاہور، راولپنڈی، فیصل آباد، ملتان، گوجرانوالہ، بہاولپور سمیت صوبے کے تمام اضلاع میں ہوگا۔

حکومت نے یہ فیصلہ شدید گرمی کی لہر اور بچوں کی صحت کے پیشِ نظر کیا ہے۔ محکمہ تعلیم کا کہنا ہے کہ حالیہ درجہ حرارت میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔پہلے اسکول 15 اگست کو کھلنے تھے، تاہم اب تمام تعلیمی ادارے یکم ستمبر کو کھلیں گے ۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی ریاست ہریانہ کے وزیر کا سکولوں میں بھگوت گیتا ہرپڑھانے کا مطالبہ

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *