پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کا کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق

پاکستان ریلویز اور حکومت بلوچستان کے درمیان کوئٹہ میں پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اتفاق ہوگیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے کہا ہے کہ پاکستان ریلوے کی جانب سے بلوچستان کے عوام کے لیے یہ ایک بڑی خوشخبری ہے، سریاب سے کچلاک تک پیپلز ٹرین سروس شروع کرنے پر اہم پیش رفت ہوئی ہے۔

وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی نے اس موقع پر کہا کہ وہ منصوبے کی ذاتی طور پر نگرانی کریں گے اور کسی بھی قسم کی تاخیر برداشت نہیں کی جائے گی۔

صوبائی حکومت نے اس سروس کے لیے انجن اور بوگیاں پاکستان ریلویز سے خریدنے کا فیصلہ کرلیا ہے۔

وفاقی وزیر ریلوے حنیف عباسی نے مزید کہا کہ چھ ماہ کے اندر انجن، بوگیاں اور دیگر سہولیات فراہم کر دی جائیں گی، جبکہ پاکستان ریلویز جلد ہی انفرا اسٹرکچر کی اپ گریڈیشن کا کام بھی شروع کرے گی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی، ہنڈرڈ انڈیکس بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

ان کا کہنا تھا کہ پیپلز ٹرین سروس بلوچستان کے عوام کے لیے باعزت، سستی اور تیز رفتار سفری سہولت فراہم کرے گی، اور یہ منصوبہ ایک نئے اور بہتر سفری دور کی بنیاد ثابت ہوگا۔

وزیر ریلوے نے کہا کہ اس سروس کے ذریعے مقامی افراد کو معیاری سفری سہولیات میسر آئیں گی۔

دوسری جانب وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی کی زیر صدارت ایک اعلیٰ سطحی اجلاس بھی منعقد ہوا، جس میں منصوبے کو جلد از جلد فعال کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *