آزاد فیکٹ چیک نے جعفر ایکسپریس پر حملے سے متعلق پھیلائی گئی غلط معلومات کی نشاندہی کی ہے، جو ایک دہشت گردی کے حامی اکاؤنٹ کی جانب سے کی گئی تھیں۔
مذکورہ اکاؤنٹ نے دعویٰ کیا تھا کہ جعفر ایکسپریس کو سبی، بلوچستان میں نامعلوم افراد کی جانب سے آئی ای ڈی دھماکے میں شدید نقصان پہنچا ہے۔
تاہم آزاد فیکٹ چیک کے مطابق یہ دعویٰ بے بنیاد اور غلط ہے، کیونکہ جعفر ایکسپریس اس وقت ملتان ریلوے اسٹیشن پر موجود ہے اور ٹرین کا روانگی کا وقت سہ پہر 3 بج کر 50 منٹ مقرر ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مہمند ایجنسی میں ٹی ٹی پی کے سکیورٹی فورسز پر حملے کی جھوٹی خبر بے نقاب
🚨 Azaad Fact Check has identified misinformation spread by a terrorist supporter account regarding an attack on the Jaffar Express in Sibbi. The train’s current status is at Multan Railway Station, and it is scheduled to depart at from the station at 3:50 pm. https://t.co/GeenVsWEGB pic.twitter.com/hERtvra3nx
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) August 7, 2025