پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا: اسحاق ڈار

پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا: اسحاق ڈار

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے کہا ہے کہ پڑوسی ملک بھارت خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔

اسلام آباد میں بری امام کے عرس کی تقریب سے خطاب میں اسحاق ڈار نے کہا کہ پاکستان مشکل حالات سے نکل گیا ہے، ملک کو دیوالیہ ہونے سے بچالیا ہے۔ اسحاق ڈار کا کہنا تھا کہ ملکی معیشت 47 ویں نمبر سے اب 40 ویں نمبر پر آگئی ہے۔ اب پاکستان کو ٹاپ 20 معاشی ملکوں میں شامل کرنا ہے، زیر زمین موجود ذخائر کو نکالنے کی کوشش کی جارہی ہے۔

نائب وزیر اعظم نے کہا کہ 2 سال قبل پاکستان سفارتی تنہائی کا شکار تھا، آج ایسا نہیں ہے۔ پاکستان نے ایس سی او سربراہی اجلاس کی میزبانی کی ہے۔

اسحاق ڈار نے کہا کہ بطور مسلمان ایران کی حمایت کرنا ہمارا فرض ہے۔ ایران اسرائیل جنگ میں پاکستان نے اپنا فرض نبھایا ہے۔ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر اور وزیراعظم کی کوشش تھی کہ ایران کی جتنی مدد ہوسکے کریں۔

مزہد پڑھیں: آزاد فیکٹ چیک نے کی بھارتی پراپیگنڈہ کی نشاندہی، 9 مئی کو پاکستانی جیٹ کے گرنے سے متعلق گمراہ کن ویڈیو کی حقیقت بتا دی

انہوں نے پاک بھارت جنگ میں پاکستان کی کامیابی کے حوالے سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پڑوسی ملک خود کو چوہدری سمجھتا تھا، اللہ نے اس کا غرور خاک میں ملا دیا، 4 دن کی جنگ میں دشمن کو شکست فاش دی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *