اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش کا امکان

اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں آج تیز بارش کا امکان

محکمہ موسمیات کی پیشگوئی کے مطابق ملک کے مختلف علاقوں میں آج بارش ہونے کے قوی امکانات موجود ہیں، وفاقی دارالحکومت اسلام آباد، بالائی پنجاب، خیبر پختونخوا کے متعدد علاقوں اور کشمیر کے مختلف حصوں میں بعض مقامات پر گرج چمک کے ساتھ تیز بارش متوقع ہے، جو وقفے وقفے سے جاری رہ سکتی ہے۔

محکمے کی جانب سے مزید بتایا گیا ہے کہ کراچی سمیت سندھ کے ساحلی علاقوں میں موسم جزوی طور پر ابر آلود رہنے کی توقع ہے۔

اس کے علاوہ بعض علاقوں میں ہلکی بارش یا بونداباندی بھی ہو سکتی ہے تاہم موسم مجموعی طور پر معتدل رہے گا۔

یہ خبر بھی پڑھیں :آج ابر رحمت کہاں برسے گا ؟محکمہ موسمیات نے پیش گوئی کردی

پنجاب ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی کے ترجمان نے بھی موسم کی صورتحال پر تبصرہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ آئندہ چوبیس گھنٹوں کے دوران پنجاب کے اکثر اضلاع میں بارشیں برسنے کا امکان ہے، جس کے باعث شہریوں کو احتیاط برتنے کی ہدایت کی گئی ہے۔

پی ڈی ایم اے کے ترجمان نے آبی ذخائر کی صورتحال سے متعلق بھی آگاہ کیا ہے۔ ان کے مطابق تربیلا، کالاباغ، چشمہ اور تونسہ کے مقامات پر دریاؤں کا بہاؤ معمول کے مطابق ہے اور کسی قسم کی ہنگامی صورت حال درپیش نہیں۔

ترجمان کے مطابق تربیلا ڈیم اپنی گنجائش کا 96 فیصد تک بھر چکا ہے، جبکہ منگلا ڈیم میں پانی کی سطح 62 فیصد تک پہنچ چکی ہے جو کہ موجودہ بارشوں کے پس منظر میں ایک مثبت علامت تصور کی جا سکتی ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *