حکومت کا 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

حکومت کا 15 اگست کو عام تعطیل کا  اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: صوبہ سندھ بھر میں 15 اگست کو حضرت امام حسینؑ کے چہلم کے موقع پر تمام سرکاری و نجی تعلیمی اداروں میں عام تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

محکمہ تعلیم سندھ کی جانب سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق 15 اگست بروز جمعہ کو چہلم حضرت امام حسینؑ کے موقع پر سندھ کے تمام سرکاری و نجی اسکول بند رہیں گے۔

اس کے علاوہ شاہ عبدالطیف بھٹائی کے عرس کے موقع پر 9 اگست کو سندھ بھر میں عام تعطیل ہوگی۔ اس روز صوبائی حکومت کے دفاتر اور تعلیمی ادارے بند رہیں گے۔

دونوں تعطیلات کے حوالے سے متعلقہ نوٹیفکیشنز محکمہ تعلیم اور سندھ حکومت کی جانب سے جاری کر دیے گئے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: شہدائے پاکستان کو سلام،  کیپٹن عاقب جاوید شہید کی چھٹی برسی عقیدت و احترام سے منائی گئی

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *