ویب ڈیسک۔ آزاد فیکٹ چیک نے ایکس (X) پر موجود بھارتی ایجنسی ’را‘ کے ایجنٹ کی جانب سے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے خاندان کے بارے میں کیے گئے دعوے کو جھوٹا اور من گھڑت قرار دے دیا ہے۔
مذکورہ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کئی اہلِ خانہ مخصوص غیر ملکی شہریت رکھتے ہیں۔ تاہم آزاد فیکٹ چیک کی تحقیق کے مطابق یہ تمام معلومات سراسر غلط اور جعلی ہیں۔
تحقیقی رپورٹ میں واضح کیا گیا ہے کہ پوسٹ میں جن شہریتوں کا ذکر کیا گیا، ان میں سے کوئی بھی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے کسی اہلِ خانہ کے پاس موجود نہیں ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے اس پروپیگنڈا کو بھارتی خفیہ ایجنسی ’’را‘‘ کی طرف سے تیار کردہ قرار دیا ہے، جسے مخصوص ایکس ہینڈل کے ذریعے پھیلایا جا رہا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: اسرائیلی ہتھیار،روسی ٹیکنالوجی،بھارت کی جنگی تیاریوں کا گھناؤنا منصوبہ بے نقاب
🚨 Azaad Fact Check has debunked a claim made by an X handle, of an Indian R&AW agent, concerning Field Marshal Syed Asim Munir’s family. The post alleged that several of his family members hold specific nationalities, but Azaad Fact Check has confirmed that this information is… https://t.co/VBmFPIsTIZ pic.twitter.com/72i2uXw6VK
— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) August 8, 2025