ایف بی آرکے مطابق ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پررقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیاگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق فیڈرل بورڈ آف ریونیو نے ایکٹیو ٹیکس پیئرز لسٹ میں شامل نہ ہونے والے افراد پررقوم نکلوانے پر ٹیکس کٹوتی میں اضافہ کردیاگیا ہے جس کے تحت یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر 0.8 فیصد ٹیکس لاگو ہو گاجبکہ اس سے پہلے یومیہ 50 ہزار سے زائد رقم نکلوانے پر0.6 فیصد ٹیکس عائد تھا۔
اسی طرح سے 5 کروڑ روپے مالیت تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 1.5 فیصد ہوگیا ہے اور اس سے پہلے 5 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خرید پر ٹیکس کی شرح 3 فیصد تھی۔ 10 کروڑ تک کی پراپرٹی کی خریداری پر ٹیکس 3.5 سے کم ہو کر 2 فیصد رہ گیا۔
کروڑ سے زائد مالیت کی پراپرٹی خریدنے پر 4 کے بجائے 2.5 فیصد ٹیکس دینا ہوگا۔