آزاد فیکٹ چیک نے سوشل میڈیا پر آئی ایس آئی کے نئے ڈائریکٹر جنرل کے حوالے سے گمراہ کن اور جھوٹے پراپیگنڈے کی نشاندہی کرتے ہوئے اسے بےنقاب کیا ہے۔
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق آئی ایس آئی کے حوالے سے گریٹ پورٹ لینڈ اسٹریٹ لندن یو کے شیئر آفس کی جگہ سے چلنے والے R&AW ایجنٹس کے X ہینڈل کے ذریعے غلط معلومات پھیلانے کی نشاندہی کی ہے۔ ٹویٹ میں پوسٹ کی گئی معلومات مکمل طور پر من گھڑت اور جعلی خبریں ہیں۔
آزاد فیکٹ چیک نے نشاندہی کی ہے کہ عادل راجہ نے ایکس سوشل میڈیا پر دعویٰ کیا ہے کہ آئی ایس آئی کے ڈی جی کی پوسٹ کے لئے میجر جنرل واجد عزیز اور میجر جنرل فیصل نصیر میں سخت مقابلہ جاری ہے۔
آزاد فیکٹ چیک نے اس ایکس ہینڈل کے زریعئے پھیلائے گئے اس پراپیگنڈے کی تردید کی ہے کہ اور اسے من گھڑت اور جھوٹ پر مبنی قرار دیا ہے جس کا حقیقت سے کوئی تعلق نہیں ہے۔