پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک ، بھارت کو دباؤ کا سامنا ، بلومبرگ کا دعویٰ

پاکستان امریکی صدر کا پسندیدہ ملک ، بھارت کو دباؤ کا سامنا ، بلومبرگ کا دعویٰ

امریکی جریدے بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان امریکی صدر ٹرمپ کا پسندیدہ ملک بنا ہوا ہے جبکہ بھارت کو دباؤ کا سامنا ہے۔

بلومبرگ کے مطابق پاکستان نے ٹرمپ کے سامنے اپنے پتے بہترین طریقے سے استعمال کیے ہیں، پاکستان ان چند ملکوں میں شامل ہے جن کا امریکا سے تجارتی معاہدہ طے پایا ہے۔

امریکی جریدے کا کہنا ہے کہ ٹرمپ انتظامیہ اور پاکستان کے درمیان رابطوں کا آغاز پاک بھارت جنگ کے دوران ہوا، پاکستان نے ٹرمپ کے جنگ بندی اعلان کا خیرمقدم کیا تاہم بھارت نے جنگ بندی کرانے کی تردید کی۔

بلومبرگ کا کہنا ہے کہ پاکستان کے پاس ایسے اثاثے موجود ہیں جو امریکی مفادات کے لیے مفید ہوسکتے ہیں، پاکستان کے پاس دنیا کے سب سے بڑے سونے اور تانبے کے اب تک دریافت نہ کیے گئے ذخائر بھی موجود ہیں۔

مزید پڑھیں: بحریہ ٹاؤن کی مشہور روبیش مارکی نیلامی میں خریدنے والے مصور عباسی کون ہیں؟

خیال رہے کہ اس سے بلومبرگ کی جانب سے یہ دعویٰ بھی کیا گیا ہے کہ بھارتی وزیر اعظم نریندر مودی نے فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ممکنہ ملاقات کے ڈر سے امریکی صدر سے ملنے سے گریز کیا۔

جریدے کے مطابق مودی نے 17 جون کو امریکی صدر کی کھانے کی دعوت قبول کرنے سے انکار کیا، مودی کو خدشہ تھا کہ امریکی صدر فیلڈ مارشل عاصم منیر سے ملاقات نہ کرادیں۔

امریکی جریدے نے دعویٰ کیا کہ 17جون کو امریکی صدر اورمودی کی 45 منٹ طویل ٹیلی فونک گفتگو ہوئی تھی، یہ گفتگو ہی امریکا اور بھارت کے تعلقات کے درمیان ٹرننگ پوائنٹ بنی اور اس تناؤ بھری گفتگو کے بعد ہی امریکا اور بھارت کے تعلقات میں تلخی آنا شروع ہوئی۔

مزید پڑھیں: آزاد فیکٹ چیک نے کی سوشل میڈیا پر من گھڑت خبروں کی نشاندہی آئی ایس آئی کے ممکنہ ڈی جی کے حوالے سے گمراہ کن پراپیگنڈہ بے نقاب

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *