پاکستانی سفیر کا دورۂ گانسو، چانگ شینگ کے ساتھ زراعت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

پاکستانی سفیر کا دورۂ گانسو، چانگ شینگ کے ساتھ زراعت، تعلیم اور ثقافت میں تعاون کو فروغ دینے پر اتفاق

چین میں پاکستان کے سفیر، خلیل ہاشمی نے چین کے صوبے گانسو کا ایک اہم 3 روزہ دورہ مکمل کیا ہے، جس کا مقصد زراعت، تعلیم، اور ثقافتی تبادلوں سمیت مختلف شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:ٹرمپ کی پاکستان کے ساتھ بڑھتی قربت پر بھارت کی تشویش، چین سے تعلقات پر نظرِثانی شروع

دورے کے دوران، سفیر خلیل ہاشمی نے گانسو کے اعلیٰ صوبائی حکام، بشمول کمیونسٹ پارٹی آف چائنا (سی پی سی) کے سیکریٹری ہو چانگ شینگ سے ملاقات کی، جس میں حکومتوں، کاروباری اداروں اور عوام کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے پر تبادلۂ خیال کیا گیا۔

پاکستانی سفیر نے اس موقع پر کہا کہ زراعت خاص طور پر آبپاشی کی جدید تکنیک، بارانی علاقوں کی کاشتکاری اور مویشی پالنے کی ترقی کے حوالے سے ہماری اولین ترجیح ہے‘۔ انہوں نے لانژو نیو ایریا اور جنچھوان سائنس پارک کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے صنعتی اختراعات اور پائیدار ٹیکنالوجی میں جدید پیش رفت کا مشاہدہ کیا۔

انہوں نے ان مہارتوں کو پاکستان کے ترقیاتی اہداف، خاص طور پر چین-پاکستان اقتصادی راہداری (سی پیک) کے تحت، ہم آہنگ کرنے میں دلچسپی ظاہر کی۔

مزید پڑھیں:چین کیساتھ مضبوط تعلقات پاکستان کی خارجہ پالیسی کی بنیاد ہے: وزیراعظم

تعلیم کے شعبے میں، سفیر نے گانسو ووکیشنل ایجوکیشن پارک اور لانژو یونیورسٹی کا دورہ کیا، جہاں اس وقت 200 سے زیادہ پاکستانی طلبا زیر تعلیم ہیں۔ انہوں نے یونیورسٹی کی جانب سے تحقیقی تعاون کو وسعت دینے کے منصوبوں کا خیر مقدم کیا، خاص طور پر ان شعبوں میں جو پاکستان کے چھوٹے کسانوں کے لیے فائدہ مند ہو سکتے ہیں۔

ثقافتی تعلقات بھی ایجنڈے کا حصہ رہے، جہاں پاکستان اور گانسو کے درمیان عوامی روابط بڑھانے کے لیے ثقافتی سیاحت کے نئے پیکجز متعارف کروانے پر بات چیت ہوئی۔ سفیر نے سیاحت اور ثقافتی ہم آہنگی کو دو طرفہ تعلقات کو مضبوط بنانے کا مؤثر ذریعہ قرار دیا۔

یہ دورہ پاکستان اور چین کے درمیان بڑھتے ہوئے شراکت داری کے عمل میں ایک اور مثبت قدم کے طور پر دیکھا جا رہا ہے، جو جامع ترقی اور علاقائی رابطے کو فروغ دینے کے لیے اہم کردار ادا کرے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *