وفاقی تحقیقاتی ادارے ( ایف آئی اے ) نے عوام کو خبردار کیا ہے کہ بعض جرائم پیشہ عناصر ادارے کے ڈائریکٹر جنرل کے نام سے جعلی ای میلز اور واٹس ایپ پیغامات بھیج کر شہریوں کو بلیک میل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں:ایف آئی اے میں بڑی تبدیلی، راجہ رفعت مختار کو ڈی جی تعینات کر دیا گیا
آزاد فیکٹ چیک کے مطابق ایف آئی اے کے ترجمان نے بتایا ہے کہ یہ پیغامات سراسر جعلی ہیں اور ادارے کا ان سے کوئی تعلق نہیں۔ ادارے نے واضح کیا ہے کہ ایف آئی اے اس نوعیت کے واٹس ایپ یا ای میل پیغامات نہیں بھیجتا، اور ایسی کارروائیاں عوام کو دھوکہ دینے اور مالی و نفسیاتی نقصان پہنچانے کے لیے کی جا رہی ہیں۔
ہوشیار باش! جعلی پیغامات سے خبردار
جرائم پیشہ عناصر ڈی جی ایف آئی اے کے نام سے جعلی ای میلز/واٹس ایپ میسجز بھیج کر شہریوں کو بلیک میل کر رہے ہیں۔
ایف آئی اے اس نوعیت کے پیغامات نہیں بھیجتا۔
مدد یا معلومات کیلئے ایف آئی اے ہیلپ لائن 1991 پر رابطہ کریں۔
Beware: Fraudulent Messages… pic.twitter.com/MHMXrZV6aU— Azaad Fact Check (@azaadfactcheck) August 8, 2025