ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’آر ایم یو ‘میں آمد، طلبا کا پاک فوج کے ساتھ والہانہ اظہارِمحبت

ڈی جی آئی ایس پی آر کی ’آر ایم یو ‘میں آمد، طلبا کا پاک فوج کے ساتھ والہانہ اظہارِمحبت

انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل احمد شریف چوہدری نے راولپنڈی میڈیکل یونیورسٹی (آر ایم یو) کے طلبا کے ساتھ ایک بھرپور اور مفید ملاقات کی، جس کا مقصد نوجوانوں میں حب الوطنی اور قومی یکجہتی کے جذبے کو فروغ دینا تھا۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت نے دوبارہ جارحیت کی تو مشرق کی جانب سے اندر گہرائی تک حملہ کریں گے، ڈی جی آئی ایس پی آر

اس موقع پر ایک تفصیلی سوال و جواب کا سیشن بھی منعقد ہوا، جس میں طلبا نے براہ راست ڈی جی آئی ایس پی آر سے مختلف قومی اور سیکیورٹی امور پر کھل کر گفتگو کی۔

طلبا نے اس سیشن کو انتہائی خوش آئند قرار دیا اور اسے وقت کی اہم ضرورت قرار دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات نوجوانوں اور مسلح افواج کے درمیان تعلق کو مضبوط بناتے ہیں۔

طلبا نے اپنے جذبات کا اظہار کرتے ہوئے ریاست مخالف بیانیے کو دو ٹوک انداز میں مسترد کیا اور پاک فوج کے ساتھ غیر متزلزل حمایت اور وفاداری کا اعادہ کیا۔

طلبا نے کہا کہ ’ریاست کے دشمن چاہے جتنی بھی کوشش کر لیں، وہ نوجوان نسل کو اپنی مسلح افواج سے جدا نہیں کر سکتے‘۔

مزید پڑھیں:ڈی جی آئی ایس پی آر کی گورنمنٹ کالج یونیورسٹی لاہور میں خصوصی نشست، طلبا و طالبات کے جذبہ حب الوطنی کو سراہا

انہوں نے مزید کہاکہ ’مسلح افواج ہمارا حصہ ہیں اور ہم مسلح افواج کا حصہ ہیں، ہم پاکستان کے خلاف کسی بھی بدنیتی پر مبنی سازش کے خلاف اپنی افواج کے ساتھ کھڑے ہیں‘۔

یہ سیشن ایک ولولہ انگیز ماحول میں اختتام پذیر ہوا، جس میں نوجوانوں نے قومی یکجہتی کے فروغ اور ملک کی خودمختاری کے تحفظ کے لیے پاک افواج کے شانہ بشانہ کھڑے رہنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *