لندن میں فلسطین کی حمایت میں ہونے والے احتجاجی مظاہروں کے دوران پولیس نے 466 افراد کو مختلف جرائم کے تحت گرفتار کیا ہے۔
میٹروپولیٹن پولیس کے مطابق گرفتاریاں مختلف نوعیت کے الزامات کی بنیاد پر عمل میں آئیں جن میں عوامی نظم و ضبط میں خلل ڈالنا، تشدد، اور غیر قانونی اجتماعات شامل ہیں۔
مظاہروں کے دوران متعدد مظاہرین نے پولیس اہلکاروں پر حملے کی کوشش کی جس کی وجہ سے مزید 8 افراد کو گرفتار کیا گیا ہے، جن پر دیگر الزامات عائد کیے گئے ہیں۔
پولیس کا کہنا ہے کہ وہ شہریوں کے اظہار رائے کے حق کو تسلیم کرتے ہیں مگر قانون کی خلاف ورزی کرنے والوں اور عوام کی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے والے عناصر کے خلاف سخت اقدامات کیے جائیں گے۔
مظاہروں کی وجہ سے متعدد علاقوں میں ٹریفک کی روانی متاثر ہوئی اور سیکورٹی کے انتظامات سخت کر د ئیے گئے، پولیس نے شہریوں سے پرامن اور ذمہ دار احتجاج کرنے کی اپیل کی ہے۔