محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا تاریخی جرگہ، فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق

محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا تاریخی جرگہ، فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق

جنوبی وزیرستان کے علاقے سپنکئی رغزئی میں محسود اور برکی قبائل کے عمائدین کا ایک تاریخی اور اہم گرینڈ جرگہ منعقد ہوا، جس میں قبائلی عمائدین نے فتنہ الخوارج کے خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کا بھرپور ساتھ دینے پر اتفاق کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:خیبرپختونخوا میں امتحانی مراکز پر انٹیلیجنس بیورو اور اسپیشل برانچ کے اہلکار تعینات کرنے کا فیصلہ

جرگہ میں انسپکٹر جنرل فرنٹیئر کور خیبر پختونخوا (ساوتھ) نے بطور مہمانِ خصوصی شرکت کی۔اس جرگے میں قبائلی عمائدین نے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی دیرپا امن کے لیے دی گئی قربانیوں کو خراج تحسین بھی پیش کیا اور فتنۂ الخوارج کے مکمل خاتمے تک سیکیورٹی فورسز کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

مہمانِ خصوصی آئی جی ایف سی خیبرپختونخوا (ساوتھ) نے خطاب میں محسود اور برکی کے عوام کی قربانیوں کو سراہا اور کہا کہ ان کی بہادری اور حب الوطنی ناقابلِ فراموش ہے۔ انہوں نے نوجوانوں کو ملک دشمن عناصر کے منفی پروپیگنڈے سے دور رکھنے میں قبائلی عمائدین کے کردار کو کلیدی قرار دیا۔

جرگے کے دوران مختلف شعبہ جات میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے مقامی افراد کو بھی سراہا گیا اور ان کے مثبت کردار کو علاقے کے لیے قابل تقلید قرار دیا گیا۔

مزید پڑھیں:ماضی میں شدت پسندوں کیساتھ 8ناکام امن معاہدے، 12 فوجی آپریشن کرانے پڑے

آئی جی ایف سی نے محسود اقوام کو یہ خوشخبری بھی دی کہ ان کے دیرینہ مطالبے ،گُربز تا منگروتائی روڈ ، پر جلد تعمیراتی کام کا آغاز کیا جائے گا، جو علاقے میں ترقی اور رابطے کے نئے در کھولے گا۔

قبائلی عمائدین نے ترقیاتی منصوبوں، خاص طور پر بچیوں کی تعلیم کے فروغ کے لیے پاک فوج اور فرنٹیئر کور کی کوششوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس امید کا اظہار کیا کہ یہ اقدامات علاقے کو روشن مستقبل کی طرف لے جائیں گے۔

یہ جرگہ نہ صرف قبائل اور سیکیورٹی فورسز کے درمیان اعتماد کی فضا کو مزید مستحکم کرنے کا باعث بنا بلکہ جنوبی وزیرستان میں امن، ترقی اور تعلیم کے نئے دور کا نکتہ آغاز بھی ثابت ہوا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *