پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا بھرپورمقابلہ کریں گے،گرپتونت سنگھ

پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا بھرپورمقابلہ کریں گے،گرپتونت سنگھ

سکھ فار جسٹس کے سربراہ گرپتونت سنگھ پنوں نے ایک ویڈیو لنک کے ذریعے اہم بیان دیتے ہوئے کہا ہے کہ وہ پاکستانی فوج کے ساتھ مل کر بھارت کا بھرپور مقابلہ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ سکھ برادری اور پاکستانی فوج کے درمیان مضبوط تعاون سے بھارت کو چیلنج کیا جائے گا تاکہ اپنے مقاصد کو حاصل کیا جا سکے۔

گرپتونت سنگھ پنوں نے اس موقع پر مزید کہا کہ دہلی کو خالصتان کا حصہ بنانا ہمارا مرکزی مقصد ہے اور اس حوالے سے 17 اگست کو امریکہ میں ایک ریفرنڈم کا انعقاد کیا جائے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ ریفرنڈم دہلی کو خالصتان کا حصہ بنانے کی تحریک میں ایک سنگ میل ثابت ہوگا۔ انہوں نے زور دیا کہ ہمارا عزم صرف اور صرف دہلی کو خالصتان میں شامل کرنا ہے۔

انہوں نے اس کے علاوہ کہا کہ نہ صرف دہلی بلکہ ہماچل پردیش، ہریانہ، راجستھان، اور اتر پردیش کے کچھ علاقے بھی خالصتان کی تحریک کا حصہ ہیں۔

گرپتونت سنگھ نے خاص طور پر کہا کہ اگر بھارت نے پاکستان پر حملہ کیا تو سکھ برادری پاکستان کی پہلی دفاعی لائن بنے گی اور بھرپور مزاحمت کرے گی۔ انہوں نے فیلڈ مارشل عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس آمد کو پاکستان کے لیے ایک بڑی عزت قرار دیا اور کہا کہ یہ پاکستان کی عالمی سطح پر ساکھ کو مضبوط کرنے کا باعث ہے۔

اس کے علاوہ کینیڈا کے وزیراعظم کی جانب سے بھارت کو تمام ناخوشگوار واقعات کا ذمہ دار قرار دینا بھی ایک اہم پیش رفت ہے جس سے بھارت پر بین الاقوامی دباؤ بڑھے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *