بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انڈین ایئرمارشل کے پاکستانی جہاز گرانےسے متعلق دعووں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کے پاس ایسے کوئی شواہد نہیں کہ پاکستان کے کونسے جہاز گرائے گئے۔
تفصیلات کے مطابق بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انڈین ائیر فورس کے سربراہ ائیر چیف مارشل اےپی سنگھ کے پاکستان کے پانچ جہاز گرانے سے متعلق دعوؤں کی حقیقت بیان کرتے ہوئے کہا کہ اس دعوے کے کوئی شواہد موجود نہیں اور یہ بھی واضح نہیں کیا گیا کہ پاکستان کے کون سے جہاز گرائے گئے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے سوال اٹھایا کہ اگر واقعی ایسا ہوا ہوتا تو تین ماہ تک پوری دنیا اس خبر سے بے خبر کیسے رہتی؟ انہوں نے مزید کہا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کی 9 اگست کی پریس ریلیز میں بھی اس دعوے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیا۔
انہوں نے کہا کہ انڈین ائیر چیف مارشل کے دعووں کی اس وجہ سے بھی کوئی حقیقت نہیں ہے کہ انہوں نے اس حوالے سے کوئی شواہد فراہم نہیں کئے کہ انہوں نے پاکستان کے کونسے جہاز مار گرائے اور انہوں نے کتنی رینج سے ان جہازوں کو ٹارگٹ کیا۔
پراوین ساہنی نے بھارتئ ائیر چیف کے دعوۓ کے حوالے سے سوال اٹھایا کہ گزشتہ تین ماہ میں کسی عالمی تھنک ٹینک نے نشاندہی نہیں کی کہ پاکستان کے پانچ جہاز مسنگ ہیں اور اور آج تین ماہ گزرنے کے بعد بھارتی ائیر چیف کو خیال آیا کہ انہوں نے پانچ جہاز مئی میں مار گرائے تھے۔
انہوں نے واضح کیا جی آج ماڈرن اور جدید ٹیکنالوجی کے دور میں ایک ایک جہاز کے حوالے سے معلومات حاصل کیجاتی ہیں کہ وہ ہینگر میں ہے یا تباہ ہو چکا ہے۔ لیکن ان جہازو ں کے حوالے سے بھارتی ائیر فورسکوئی ٹھوس شواہد فراہم کرنے سے قاصر ہے۔
بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے مزید نقطہ اٹھایا کہ بھارتی وزارتِ دفاع کی 9 اگست کی پریس ریلیز میں بھی اس دعوے کا کوئی ذکر نہیں کیا گیااس حوالے سے بھارتئ ائیر چیف کے دعووں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔