دوسرا ون ڈے: پاکستان کا بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف

دوسرا ون ڈے: پاکستان کا بارش سے متاثرہ میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف

پاکستان نے بارش سے متاثرہ سیریز کے دوسرے ون ڈے میچ میں ویسٹ انڈیز کو جیت کیلئے 181 رنز کا ہدف دے دیا۔

تین ون ڈے میچز کی سیریز کے دوسرے میچ میں میزبان ویسٹ انڈیز نے پاکستان کے خلاف ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستان کی اننگز کے دوران میچ بارش کی وجہ سے 3 مرتبہ روکا گیا اور اننگز کو 37 اوورز تک محدود کیا گیا۔ بارش سے متاثرہ میچ میں گرین شرٹس نے مقررہ 37 اوورز میں 7 وکٹ پر 171 رنز بنائے۔

تاہم ڈرک ورتھ لوئس میتھڈ کے تحت ویسٹ انڈیز کو 35 اوورز میں 181 رنز کا ہدف ملا ہے۔ پاکستان کی جانب سے بابر اعظم صفر، محمدرضوان 16، سلمان آغا 9 رن بنا کر آؤٹ، صائم ایوب نے23،عبداللہ شفیق نے26 اور حسین طلعت نے31 رنز بنائے جبکہ حسن نواز 36 رنز اور شاہین آفریدی 11 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔

مزید پڑھیں: بھارتی دفاعی تجزیہ کار پراوین ساہنی نے انڈین ایئرمارشل کے پاکستانی جہاز گرانےسے متعلق دعووں کا پول کھول دیا

واضح رہے کہ 3 ون ڈے میچز کی سیریز کا دوسرا میچ ٹرینیڈاڈ میں کھیلا جارہا ہے۔ پہلے میچ میں پاکستان نے ویسٹ انڈیز کو 5 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز میں ایک صفر کی برتری حاصل کی تھی۔

پاکستان ٹیم میں آج تین تبدیلیاں کی گئی ہیں۔ حسن علی، محمد نواز اور محمد ابرار کو شامل کیا گیا ہے جب کہ فہیم اشرف، سفیان مقیم اور نسیم شاہ آج کی پلیئنگ الیون میں شامل نہیں ہیں۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *