پاکستان نے کوئی حرکت کی، تو اسے معلوم ہے ہم کیا کرنے والے ہیں، بس اتنا ہی کافی ہے’بھارتی وائس ایڈمرل اے این پرمود کی گیدڑ بھبکی

پاکستان نے کوئی حرکت کی، تو اسے معلوم ہے ہم کیا کرنے والے ہیں، بس اتنا ہی کافی ہے’بھارتی وائس ایڈمرل اے این پرمود کی گیدڑ بھبکی

بھارت کی مسلح افواج نے پاکستان کو ایک بار پھر دھمکیاں دینا شروع کر دی ہیں، بھارتی وائس ایڈمرل اے این پرمود نے دھمکی دی ہے کہ پاکستان کو معلوم ہے کہ ہم کیا کرنے والے ہیں، ہماری تیاری مکمل ہے، اگر ضرورت پڑی تو کراچی سمیت کسی بھی منتخب ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے، اس کے لیے ’بس اتنا ہی کافی ہے‘ ۔

یہ بھی پڑھیں:بھارت کی جارحانہ عسکری مہم ، بھارتی نیوی میں آئی این ایس ہمگیری جہاز کی شمولیت ، ہندوتوا عسکریت پسندی کی واضح دلیل

بھارتی دارالحکومت نئی دہلی میں ایک اہم پریس بریفنگ کے دوران وائس ایڈمرل اے این پرمود، ڈائریکٹر جنرل نیول آپریشنز نے دعویٰ کیا کہ بھارت کو سمندری محاذ پر پاکستان پر مکمل برتری حاصل ہے اور اگر پاکستان نے کوئی حرکت کی تو بھارت بھرپور اور منہ توڑ جواب دینے کے لیے مکمل طور پر تیار ہے۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل جنرل سید عاصم منیر امریکا کے دورے کے دوران کہا تھا کہ  ’دریائے سندھ بھارت کی ذاتی ملکیت نہیں ہے‘ اور بھارت کو جان لینا چاہیے کہ ’پاکستان کے پاس اپنے حقوق کے تحفظ کے لیے بھرپور میزائل طاقت موجود ہے‘۔

پاکستان کے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کے بیان پر ردعمل ظاہر کرتے ہوئے بھارتی وائس ایڈمرل اے این پرمود نے پریس کانفرنس کے دوران دھمکی دی ہے کہ تینوں مسلح افواج کی تیاریاں مکمل ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ ’اس بار اگر پاکستان نے کوئی حرکت کی، تو اسے معلوم ہے ہم کیا کرنے والے ہیں، بس اتنا ہی کافی ہے۔

فوجی تیاری اور فیصلہ کن تعیناتی

وائس ایڈمرل نے دعویٰ کیا کہ 22 اپریل کو پہلگام واقعے کے بعد پاکستان کے خلاف آپریشن سندور میں بھارتی بحریہ نے صرف 96 گھنٹوں میں اپنا کیرئیر بیٹل گروپ، آبدوزیں اور دیگر جنگی اثاثے سمندر میں مکمل جنگی تیاری کے ساتھ تعینات کر دیے تھے۔

’بھارتی وائس ایڈمرل نے ایک اور جھوٹ بولتے ہوئے دعویٰ کیا کہ بھارتی بحریہ کی سمندری طاقت اور فوری ردعمل نے پاکستان کو فوری جنگ بندی کی درخواست کرنے پر مجبور کیا۔

سمندری برتری اور دفاعی ناکامی

وائس ایڈمرل نے کہا کہ بھارت کی افواج نے شمالی سمندری علاقوں میں فیصلہ کن اور جارحانہ انداز میں تعیناتی برقرار رکھی، جس سے پاکستان کی بحری اور فضائی قوتیں بندرگاہوں تک محدود رہنے پر مجبور ہو گئیں۔

مزید پڑھیں:Pralay-6 میزائل تجربہ : مودی حکومت کا جنگی جنون یا خطے میں کشیدگی کا نیا اشارہ

’ہم نے مسلسل پاکستانی بحری اور فضائی اثاثوں کی نگرانی کی اور ہمارا میری ٹائم ڈومین اوئیرنیس سسٹم ہمیں مکمل جنگی صورت حال پر نظر رکھنے کی صلاحیت دیتا ہے‘۔

دھمکی آمیز بیان

وائس ایڈمرل پرمود نے واضح کیا کہ بھارت کا ردعمل سوچا سمجھا، متوازن، اور ذمہ دارانہ تھا، جو کہ تینوں مسلح افواج کے درمیان ایک مربوط حکمت عملی کے تحت دیا گیا۔ ہم نے تمام ممکنہ آپشنز پر غور کیا، جن میں سمندر سے اور سمندر پر حملے کی مکمل صلاحیت شامل تھی‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ بحریہ، بری فوج  اور فضائیہ کے درمیان مکمل ہم آہنگی کے ساتھ کارروائی کی گئی، جو بھارت کی جدید جنگی حکمت عملی کا ثبوت ہے۔ تینوں افواج کی مشترکہ ٹیموں نے انتہائی مربوط انداز میں کام کیا، جو اس آپریشن کی خاص بات رہی۔

ادھر بھارتی خفیہ ایجنسی ’را‘ کے ایکس ہینڈل اکاؤنٹس سے بھی دھمکیاں دی جا رہی ہیں کہ اگر پاکستان نے بھارت کے ڈیموں کو اڑانے کی کوشش کی تو بھارتی نیوی کراچی کو سمندر میں غرق کرنے کے لیے تیار بیھٹی ہے،

پریس بریفنگ ایسے وقت میں کی گئی جب پہلگام حملے کے بعد بھارت اور پاکستان کے درمیان کشیدگی میں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔ وائس ایڈمرل نے کہا کہ ہم نے اپنی افواج کو مکمل تیاری کے ساتھ شمالی سمندری علاقوں میں تعینات رکھا ہوا ہے اور اگر ضرورت پڑی تو کراچی سمیت کسی بھی منتخب ہدف کو نشانہ بنایا جا سکتا ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *