واٹس ایپ نے سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف کروادیا

واٹس ایپ نے سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف کروادیا

انسٹنٹ میسیجنگ ایپلی کیشن واٹس ایپ پر ایک ساتھ پوسٹر کی طرح متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کا فیچر پیش کردیا گیا۔

میسجنگ ایپ واٹس ایپ نے صارفین کے لیے نیا ’’لے آؤٹ ٹول‘‘ متعارف کرایا ہے، جس کے ذریعے اب سٹیٹس میں بیک وقت متعدد تصاویر شامل کی جا سکیں گی۔

کمپنی کے مطابق یہ فیچر اُن صارفین کے لیے ہے جو ایک ہی لمحے کے مختلف زاویے دکھانا چاہتے ہیں، اس مقصد کے لیے سٹیٹس بناتے وقت صرف ’’Layout‘‘ آپشن پر ٹیپ کریں اور اپنی پسند کے مطابق تصویریں شامل کر لیں۔

یہ فیچر حالیہ اپڈیٹ میں شامل کیا گیا ہے اور آئندہ چند دنوں میں دنیا بھر کے صارفین تک پہنچ جائے گا۔

واٹس ایپ پر متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں اسٹیکرز کی طرح شیئر کرنے کے فیچر کی آزمائش فروری 2025 میں شروع کی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں : انسٹاگرام نے صارفین کی پسندیدہ سہولت اچانک چھین لی

کئی ماہ تک آزمائش کے بعد اب مذکورہ فیچر کو تمام صارفین کے لیے پیش کردیا گیا، اب صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر شیئر کر سکیں گے، فیچر کے تحت جیسے ہی صارفین اسٹیٹس یا اسٹوری میں اپنی تصاویر شیئر کرنا چاہیں گے تو انہیں متعدد آپشن نظر آتے ہیں۔

صارفین کو اسٹیٹس شیئر کرنے کے بعد میوزک، ٹیکسٹ اور ویڈیو سمیت لے آؤٹ کا آپشن فراہم کیا جاتا ہے۔

صارفین ایک ہی تصویر میں متعدد تصاویر کو شیئر کرنے کے لیے لے آؤٹ کے آپشن کو کلک کریں گے، جس کے بعد وہ متعدد تصاویر کو ایک ہی تصویر میں شیئر کر سکیں گے۔

واٹس ایپ کے مطابق ایک لے آؤٹ میں بیک وقت صارفین 6 تصاویر کو شیئر کر سکیں گے۔

صارفین کے پاس یہ اختیار بھی ہے کہ اگر وہ ایک ہی تصویر کو تمام تصاویر میں رکھنا چاہیں تو بھی ان کی تصاویر شیئر ہوجائیں گی۔

فیچر کے تحت تصاویر لے آؤٹ میں جانے کے بعد اسٹوری میں چھوٹی نظر آئیں گی اور وہ ایک فریم کی طرح دکھائی دیں گی۔

ابھی فوری طور پر مذکورہ فیچر کے تحت صرف ایک ہی تصویر میں 6 تصاویر تک کو شیئر کیا جا سکے گا، تاہم امکان ہے کہ مستقبل میں اس میں تصاویر کی حد مزید بڑھائی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں : چیٹ جی پی ٹی سے دل کی باتیں کرنیوالے ہوشیار، اے آئی کے راز بے نقاب!

علاوہ ازیں ممکنہ طور پر مستقبل میں مذکورہ فیچر کے تحت اسٹیٹس میں متعدد ویڈیوز کو بھی فریم کی صورت میں شیئر کرنے کا آپشن فراہم کیا جائے گا، تاہم اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *