پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑی کمی کا امکان

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 16 اگست سے نمایاں کمی کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس سے عوام کو مہنگائی کے بوجھ میں کچھ ریلیف مل سکتا ہے۔ یہ ممکنہ کمی گزشتہ 11 روز کے دوران عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں بڑی گراوٹ کے بعد متوقع ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مالی سال 2025-26 کا آغاز، حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافہ کردیا

عالمی منڈی میں امریکی خام تیل (ڈبلیو ٹی آئی) کی قیمت میں 5.71 ڈالر فی بیرل کمی ہوئی ہے، جس کے بعد اس کی قیمت 69.26 ڈالر سے کم ہو کر 63.48 ڈالر فی بیرل تک پہنچ گئی ہے۔ اسی طرح، برطانوی برینٹ خام تیل کی قیمت میں بھی 5.72 ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے اور اب یہ 71.70 ڈالر سے کم ہو کر 65.98 ڈالر فی بیرل پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں رد و بدل 15 اگست کو متوقع ہے، جب اوگرا (آئل اینڈ گیس ریگولیٹری اتھارٹی) قیمتوں کے تعین کی حتمی ورکنگ وزارت خزانہ کو ارسال کرے گا۔ نئی قیمتوں کا اطلاق 16 اگست سے 31 اگست تک کے لیے ہوگا۔

مزید پڑھیں:پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں بڑھنے پر پاکستان ریلوے نے کرایوں میں اضافہ کر دیا

پیٹرولیم قیمتوں میں کمی یا اضافہ کرنے کا حتمی اختیار وفاقی حکومت کے پاس ہے، جبکہ وزارت خزانہ وزیر اعظم کی منظوری کے بعد نوٹیفیکیشن جاری کرے گی۔

عوام اور تجارتی حلقے حکومت سے توقع کر رہے ہیں کہ وہ عالمی منڈی میں ہونے والی کمی کا براہِ راست فائدہ صارفین کو دے گی، تاکہ مہنگائی کے موجودہ دباؤ میں کچھ کمی آسکے۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *