اسلام آباد میں طیاروں کی گھن گرج کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد میں طیاروں کی گھن گرج کی اصل وجہ سامنے آگئی

اسلام آباد۔ پیر کی صبح وفاقی دارالحکومت میں طیاروں کی گھن گرج اور پروازوں کی غیر معمولی سرگرمی نے شہریوں کو تشویش میں مبتلا کر دیا۔ سوشل میڈیا پر مختلف قیاس آرائیاں گردش کرنے لگیں، تاہم حکام نے عوام کو یقین دلایا ہے کہ کسی بھی قسم کے خطرے کی کوئی بات نہیں۔

ترجمان پاک فضائیہ کے مطابق یہ تمام فضائی سرگرمیاں 14 اگست، یومِ آزادی کی پریڈ اور ایئر شو کی تیاریوں کا حصہ ہیں۔ طیاروں کی پیٹرولنگ اور ریہرسل معمول کے مطابق جاری ہے، تاکہ یومِ آزادی کے موقع پر ایک شاندار تقریب کو یقینی بنایا جا سکے۔

حکام نے عوام سے اپیل کی ہے کہ وہ افواہوں پر توجہ نہ دیں اور ریاستی اداروں پر اعتماد رکھیں۔ تمام اقدامات قومی سلامتی اور تقریب کی کامیابی کو یقینی بنانے کے لیے کیے جا رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پنجاب : مون سون بارشوں کا ساتواں اسپیل 13 اگست سے شروع ہونیکا امکان

 

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *