کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلبا کے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ میں طلبا کے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز

آزاد جموں کشمیر انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ نے کشمیر انسٹی ٹیوٹ آف مینجمنٹ(کِم) میں 4 ماہ سے فارغ التحصیل طلبا کے لیے ایک ماہ کے انٹرن شپ پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔

پیر کو سرکاری طور پر شروع ہونے اس پروگرام کا مقصد نوجوانوں کی عملی صلاحتیوں میں اضافہ کرنا اور انہیں جدید ٹیکنالوجی بالخصوص مصنوعی ذہانت ( اے آئی) اور پرمٹ انجینیئرنگ کی تربیت فراہم کرنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:آزاد جموں کشمیر قانون ساز اسمبلی میں نوجوان گریجویٹس کے لیے پیڈ انٹرن شپ پروگرام کا اعلان

پروگرام کے افتتاحی کے دوران انٹرشپ کے مقاصد اور ڈھانچے پر بریفینگ دی گئی، جس کے بعد عملی تربیتی سیشنز کا آغاز کیا گیا۔

افتتاحی تقریب سے طارق محمود بٹ، ابرار احمد، آزاد جموں کشمیر کے سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی محمد راشد حنیف اور ’کِم‘ کے ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر مقیم الاسلام شر نے خطاب کیا۔

سیکریٹری انفارمیشن ٹیکنالوجی راشد حنیف نے نوجوانوں کو جدید مہارتوں سے آراستہ کرنے کی اہمیت پر زور دیا اور اس سلسلے میں ادارے کی کوششوں کو سراہا۔

مزید پڑھیں:قومی اسمبلی کے پارلیمانی انٹرن شپ پروگرام کے لیے نوجوان گریجویٹس سے درخواستیں طلب

ڈاکٹر مقیم اسلام نے مہمانِ خصوصی کا شکریہ ادا کیا اور اس بات پر زور دیا کہ کے ’کِم‘ تربیت اور تحقیق کے ذریعے نوجوانوں کے طرزِ زندگی کو بہتر بنانے کے لیے پرعزم ہے۔ پروگرام کے اختتام پر تمام شرکا کو باضابطہ سرٹیفیکٹ سے نوازا جائے گا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *