اسلام آباد میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

اسلام آباد میں 13 اگست کو مقامی تعطیل کا اعلان

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ اسلام آباد (آئی سی ٹی) عرفان نواز میمن کی جانب سے کل بدھ 13 اگست 2025 کو اسلام آباد کی ریونیو حدود میں مقامی تعطیل کا اعلان کر دیا گیا ہے۔ اس حوالے سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق یہ تعطیل کیپیٹل ٹیریٹری کے عوام اور سرکاری دفاتر کے لیے مقامی نوعیت کی ہوگی۔ تاہم تعطیل کے دوران شہر کے اہم ادارے معمول کے مطابق کام جاری رکھیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:حکومت کا 15 اگست کو عام تعطیل کا اعلان، نوٹیفکیشن جاری

ان اداروں میں میٹروپولیٹن کارپوریشن اسلام آباد (ایم سی آئی)، کیپیٹل ڈیویلپمنٹ اتھارٹی (سی ڈی اے)، اسلام آباد انتظامیہ ، اسلام آباد پولیس، اسلام آباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (آئیسکو)، سوئی نادرن گیس پائپ لائن لمیٹڈ (ایس این جی پی ایل) اور سرکاری اسپتال شامل ہیں۔

حکام کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اس تعطیل کی معلومات حاصل کرکے اپنی متعلقہ انتظامیہ کو مطلع کریں، جبکہ پریس اور میڈیا کے ذریعے اس فیصلے کی تشہیر کو بھی یقینی بنایا جائے۔

یاد رہے کہ یہ تعطیل صرف اسلام آباد کے مقامی دفتری اور عوامی سطح تک محدود ہے اور وفاقی یا دیگر صوبائی سطح پر اس کا اطلاق نہیں ہوگا۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *