ڈرونز اور کیم کاپٹرز کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

ڈرونز اور کیم کاپٹرز کیمرے کے استعمال پر پابندی عائد

اسلام آباد کی ضلعی انتظامیہ نے سیکیورٹی خدشات کے پیش نظر وفاقی دارالحکومت میں 2 ماہ کے لیے ڈرونز اور کیم کاپٹرز کے استعمال پر پابندی عائد کر دی ہے۔ یہ فیصلہ منگل کو دفعہ 144 کے تحت کیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:بھارتی فوج کا تیزی سے بڑھتا جنگی جنون، ٹیک کمپنی نے فائبر آپٹک ڈرونز فوج کے حوالے کر دیے

سرکاری نوٹیفکیشن کے مطابق یہ پابندی عوامی تحفظ اور حساس تنصیبات کو لاحق خطرات کے پیش نظر لگائی گئی ہے۔ پابندی کا اطلاق تمام نجی اور تجارتی صارفین پر ہوگا، البتہ قانون نافذ کرنے والے ادارے اور اسلام آباد کیپیٹل ٹیریٹری (آئی سی ٹی) انتظامیہ اس سے مستثنیٰ ہوں گے۔

ڈسٹرکٹ مجسٹریٹ نے کہا کہ بغیر پائلٹ کے فضائی گاڑیاں(یو اے ویز) سیکیورٹی کے لیے خطرہ بن سکتی ہیں اور عوامی نظم و ضبط کو متاثر کر سکتی ہیں۔ اس اقدام کو فوری حفاظتی قدم قرار دیا گیا ہے تاکہ دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھا جا سکے۔ حکام نے خبردار کیا ہے کہ اس پابندی کی خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی کی جائے گی۔

editor

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *