لاہور: چین کے یانٹائی پورٹ سے پنجاب کے لیے 100 الیکٹرک بسیں روانہ ہونے کو تیار ہیں۔
وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ایکس پر اپنے پیغام میں بتایا کہ امکان ہے بسیں آج رات سمندری راستے سے لائی جائیں گی۔
یہ بسیں ان اضلاع میں چلائی جائیں گی جہاں طویل عرصے سے پبلک ٹرانسپورٹ دستیاب نہیں تھی، جن میں میانوالی، اوکاڑہ، ننکانہ صاحب، وہاڑی، پاکپتن اور ڈی جی خان شامل ہیں۔ ان علاقوں میں پہلی بار باضابطہ پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔
وزیر اعلیٰ کے مطابق بس سروس کا کرایہ صرف 20 روپے ہوگا جبکہ بسوں میں ایئرکنڈیشننگ، وائی فائی اور خودکار ٹکٹنگ سسٹم کی سہولت فراہم کی گئی ہے۔