واٹس ایپ کا جادوئی فیچر! اب تصاویر حرکت بھی کریں گی

واٹس ایپ کا جادوئی فیچر! اب تصاویر حرکت بھی کریں گی

میٹا کی زیرِ ملکیت مقبول میسجنگ ایپ واٹس ایپ ایک نیا فیچر متعارف کرا رہی ہے جو دیکھنے میں جادوئی فلموں، خصوصاً ہیری پوٹر کی یاد دلاتا ہے۔

“موشن فوٹو” نامی یہ فیچر بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا ہے، جو صارفین کو ساکت تصاویر میں حرکت اور زندگی شامل کرنے کا موقع فراہم کرے گا۔

یہ فیچر فی الحال اینڈرائیڈ صارفین کے لیے متعارف کرایا گیا ہے اور آئی فون کے “لائیو فوٹو” فیچر جیسا ہے۔

اس کے ذریعے تصویر لینے سے پہلے اور بعد کے چند سیکنڈز کو محفوظ کر کے ایک متحرک تصویر بنائی جا سکے گی، جس میں آواز بھی شامل ہو گی۔

اس طرح یہ صرف ایک تصویر نہیں بلکہ ایک مختصر ویڈیو جیسا تجربہ فراہم کرے گا۔

یہ بھی پڑھیں: واٹس ایپ نے سٹیٹس لگانے والوں کیلئے نیا فیچرمتعارف کروادیا

اسے استعمال کرنا بھی آسان ہے، گیلری میں جا کر اوپر بائیں جانب موجود موشن آئیکن پر کلک کریں اور فیچر سے لطف اٹھائیں۔ فی الحال یہ سہولت محدود بیٹا صارفین کے لیے دستیاب ہے، تاہم جلد ہی تمام صارفین کے لیے پیش کیے جانے کی امید ہے۔

اس کے بعد صارفین بغیر کسی تھرڈ پارٹی ایپ کے واٹس ایپ پر اپنی GIF تصاویر بنا کر دوستوں سے شیئر کر سکیں گے۔

Related Articles

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *