نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) نے وفاقی دارالحکومت میں دفاتر دو روز بند رکھنے کا اعلان کردیا۔
نادرا کی جانب سے جاری کردہ پوسٹ کے مطابق اسلام آباد انتظامیہ کی جانب سے جشن آزادی کی خصوصی تقریبات کے سلسلے میں دارالحکومت اسلام آباد میں 13 اگست 2025 بروز بدھ کو مقامی تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے جبکہ 14 اگست کو جشن آزادی کے سلسلے میں ملک بھر میں عام تعطیل ہے۔
لہٰذا اسلام آباد میں واقع نادرا کے تمام دفاتر 13 اور 14 اگست بروز بدھ اور جمعرات بند رہیں گے۔ نادرا کے مطابق چوبیس گھنٹے کام کرنے والے دفاتر 12 اور 13 اگست کی درمیانی شب 12 بجے سے 15 اگست بروز جمعہ کی صبح 8 بجے تک بند رہیں گے۔
عوام کو نادرا کی خدمات آن لائن پاک آئی ڈی موبائل ایپ کے ذریعے دستیاب ہوں گی۔