سپریم کورٹ آف پاکستان نے بحریہ ٹاؤن کی جائیدادوں کی نیلامی سے متعلق اہم کیس دوبارہ پرانے بینچ کو بھیج دیا ہے، جبکہ مزید کارروائی غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔
یہ کیس چیف جسٹس یحییٰ آفریدی کی سربراہی میں بینچ کے سامنے سماعت کے لیے مقرر تھا، تاہم بدھ کو سماعت کے دوران چیف جسٹس نے کیس کی سماعت سے معذرت کر لی۔ اُن کا کہنا تھا کہ یہ زیادہ مناسب ہوگا کہ وہی بینچ اس کیس کی کارروائی کو جاری رکھے جس نے پہلے سماعت کی تھی۔
بحریہ ٹاؤن کے وکیل نے عدالت کو آگاہ کیا کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کا تفصیلی فیصلہ جاری ہو چکا ہے اور وہ مزید دلائل دینا چاہتے ہیں۔ عدالت نے اضافی دلائل پیش کرنے کی اجازت دے دی۔
اس سے قبل یہ کیس جسٹس امین الدین کی سربراہی میں 3 رکنی بینچ نے سنا تھا۔ اب جب کہ معاملہ دوبارہ اُسی بینچ کو بھیج دیا گیا ہے، کیس کی آئندہ سماعت غیر معینہ مدت تک ملتوی کر دی گئی ہے۔