تازہ اعدادوشمار کے مطابق، مرغی کی فی کلو قیمت کئی شہروں میں 600 روپے سے تجاوز کر گئی ہے ، برائلرگوشت کی قیمت595روپےفی کلوگرام مقرر ہے، حکومت نےفارمرزریٹ383روپےدیا، فارمرز نے 388 روپے میں فروخت کیا۔
اسی طرح زندہ برائلر کاتھوک ریٹ397روپےمقرر، پرچون ریٹ411روپےفی کلومقررکیاگیا انڈوں کی قیمتیں 291روپےفی درجن پرپہنچ گئیں۔
مرغی، جو کبھی ہر گھریلو کچن کی زینت تھی، اب صرف خواہش بنتی جا رہی ہے، عوام کو حکومت سے فوری ریلیف کی امید ہے، ورنہ آنے والے دنوں میں “مرغی” صرف شادیوں اور دعوتوں میں نظر آئے گی، دسترخوان پر نہیں۔